• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم مودی اسرائیل پہنچ گئے، نیتن یاہو نے شاندار استقبال کیا

Updated: February 25, 2026, 10:37 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی وزیر اعظم نے استقبال کیلئے ٹویٹ بھی کیا، اسرائیلی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

Prime Minister Modi and Netanyahu embrace. (PTI)
وزیر اعظم مودی اور نیتن یاہو والہانہ گلے ملتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

وزیر اعظم مودی اسرائیل کے دو روزہ دورے پر بدھ کو تل ابیب کے بین گوریان ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں اسرائیلی  وزیر اعظم نیتن یاہو  اور ان کی  اہلیہ سارہ نیتن یاہو  نے  اُن کا پرتپاک اور نہایت پرجوش استقبال کیا۔ اس سے قبل مودی کی آمد پر نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’میرے پیارے دوست نریندر مودی، اسرائیل میں خوش آمدید۔‘‘ یاد رہے کہ مودی کا اسرائیل کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ ۲۰۱۷ء میں اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔ اپنے دو روزہ دورہ پروزیر اعظم مودی   نیتن یاہو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ اسرائیلی پارلیمنٹ’’ کنیسٹ‘‘ سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ ہندوستانی برادری کے اراکین سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ بدھ کی صبح روانہ ہونے سے پہلےوزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ان کا اسرائیل کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور مشترکہ وژن دونوں ملکوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔واضح رہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانےسمیت کئی اہم موضوعات پرگفتگو کے ساتھ ہی کچھ اہم معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم مودی کا دورہ تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ جہاں ہندوستان میں ان پر فلسطین کے تعلق سے سرد مہری برتنے کا الزام لگ رہا ہے وہیں اسرائیل میں اپوزیشن پارٹیوں نے مودی کے پارلیمنٹ سےخطاب  کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ چونکہ نیتن یاہو نے روایتی طور پر اس خطاب کیلئے ملک کے چیف جسٹس کو مدعو نہیں کیا ہے اس لئے اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ہی بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے  دھمکی دی ہے کہ اگر روایت کے مطابق چیف جسٹس کو مدعو نہیں کیا گیا تو ان کی پارٹی  اس پارلیمانی خطاب کا بائیکاٹ کرے گی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK