Inquilab Logo

امریکہ پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال

Updated: September 24, 2021, 8:54 AM IST | Washington

واشنگٹن ہوائی اڈے پر ہی ہندوستانی برادری کے افراد نے اُن کا خیر مقدم کیا

Prime Minister Modi received a warm welcome in Washington.(PTI)
وزیر اعظم مودی کا واشنگٹن میں شاندار استقبال کیا گیا۔(پی ٹی آئی )

: وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مودی کا طیارہ جمعرات کی صبح واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔سندھو کے ساتھ  کے ساتھ  وزیر اعظم مودی  کا استقبال کرنے کیلئے بریگیڈیئر انوپ سنگھل ، ایئر کموڈور انجن بھدر ، نیول اتاشی کموڈور نربھیا باپنا اور امریکی ڈپٹی اسٹیٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسورسیز ٹی ایچ برائن میک کین  بھی ایئر پورٹ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی مودی کے استقبال کے لئے ہندوستانی برادری  کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ہاتھوں میں ترنگا لئے ہوائی اڈے کے باہر موجود تھی۔ ہوائی اڈے سے نکلنے کے بعد مودی نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے باہر ان کے منتظر ہندوستانیوں کی طرف سے ان کی مبارکباد قبول کی اور سبھی سے ہاتھ ملایا۔ 
 اس کے بعد مودی واشنگٹن کے ہوٹل پہنچے  یہاں پر بھی واشنگٹن میں موجود   ہندوستانی برادری کے لوگوں  نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ واضح رہے کہ  وزیر اعظم مودی جمعرات کی دیر شام   امریکہ کی مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ جن کمپنیوں کے سی ای او مودی ملیں گے ان میں کوالکوم کے صدر اور سی ای او ، ایڈوب کے صدر ، فرسٹ سولر کے سی ای او ، جنرل ایٹمکس کے صدر اور سی ای او اور بلیک اسٹون کے بانی شامل ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی بدھ کو صبح پالم ایئر فورس ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، سیکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور دیگر اعلیٰ سینئر حکام گئے ہیں جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی امریکہ پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK