Inquilab Logo

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپنےنیپالی ہم منصب سے گفتگو

Updated: June 01, 2023, 3:40 PM IST | Hyderabad

 نیپالی وزیر اعظم پشپ کمل داہال ۳۱؍مئی سے ۳؍ جون تک ہندوستان کے دورے پر ہیں ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

نیپالی وزیر اعظم پشپ کمل داہال ۳۱؍مئی سے ۳؍ جون تک ہندوستان کے دورے پر ہیں ۔ واضح ہو کہ یہ ہندوستان میں ان کا چوتھا دورہ ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی اور پشپ کمل حیدرآباد ہاؤس میں ہندوستان اور نیپال کے باہمی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ دوستانہ تعلقات کو بڑھانےکیلئے وزیر اعظم نے حیدرآباد ہاؤس میں اپنے ہم منصب کا خیر مقدم کیا ۔ اس دوران وزیر برائےگھریلو معاملات کےترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ ’’ یہ دوستانہ تعلقات اور اتحاد کی گہرائی ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کے حوالے سے یہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان گفتگو کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ ‘‘ قبل ازیںنیپالی وزیر اعظم پشپ کمل نے راج گھاٹ کا دورہ کیا تھا اور وہاں کی وزیٹر بک میں اپنے خیالات درج کرنے کے بعد مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK