• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکیسویں صدی۱۴۰؍ کروڑ ہندوستانیوں کی صدی ہوگی:وزیراعظم

Updated: October 17, 2025, 3:31 PM IST | Agency | Hyderabad

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش خودداری اور تہذیب و ثقافت کی سرزمین ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا ورچوئل افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔

Prime Minister Modi, Chief Minister N Chandrababu Naidu and others in Kurnool. Photo: INN
کرنول میں وزیر اعظم مودی ،وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اوردیگر۔ تصویر: آئی این این
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش خودداری اور تہذیب و ثقافت کی سرزمین ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، گورنر جسٹس عبدالنذیر، نائب وزیراعلیٰ پون کلیان، نارا لوکیش اور دیگر  لیڈر موجود تھے۔
وزیراعظم مودی نے ریاست میں مختلف مقامات پر تعمیر شدہ اور تعمیر کے مرحلہ میں ترقیاتی منصوبوں کا ورچوئل افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آندھرا پردیش سائنس اور اختراعات کا مرکز ہے۔ یہاں لامحدود امکانات کے ساتھ نوجوانوں میں بے پناہ قوت اور صلاحیت ہے۔ چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان کی شکل میں آندھرا پردیش کو مضبوط قیادت حاصل ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کو مکمل تعاون حاصل ہے۔ گزشتہ دس ماہ سے ترقی کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ ڈبل انجن حکومت کی قیادت میں ریاست غیر معمولی پیش رفت کر رہی ہے۔ دہلی اور امراوتی دونوں تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۴۷ءتک ہمارا ملک وِکست بھارت بن جائے گا۔ اکیسویں صدی ۱۴۰؍کروڑ ہندوستانیوں کی صدی ہوگی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ہندوستان کو اکیسویں صدی کے مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہے اور آتم نربھر ہندوستان کے حصول میں آندھرا پردیش کا کردار کلیدی رہے گا۔ وزیراعظم مودی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومتوں نے آندھرا پردیش کی صلاحیتوں کو نظرانداز کیا۔ انہوں نے کہا ملک کو آگے لے جانے کی طاقت آندھرا پردیش کے پاس ہے۔ این ڈی اے کے دورِ حکومت میں ریاست کی تصویر تیزی سے بدل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK