Inquilab Logo

وزیراعظم نریندرمودی کا دورۂ بنارس آج ، جا بجا حفاظتی دستے مامور

Updated: November 30, 2020, 10:19 AM IST | Inquilab New Netwrok | Banaras

زمین سے آسمان اور پانی تک میں سیکوریٹی اہلکار مستعدرہیں گے ۔ وزیراعظم جن راستوں سے گزریں گے ، وہاں لاکھوں چراغ جلیں گے

Security personnel are inspecting the field before the visit.Picture :PTI
دورے سے پہلے سیکوریٹی اہلکار میدان کا جائزہ لے رہے ہیں۔تصویر : پی ٹی آئی

 و زیراعظم  نریندر مودی آج( پیر کو) اپنے پارلیمانی حلقے بنارس کا دورہ کریں گے۔اس دوران کئی کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔ جن راستوں سے وزیراعظم  نریندر مودی کا قافلہ گزرے گا وہاں لاکھوں چراغ  جلیں گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ چراغ روشن کرنے کیلئےپولیس یا بی جے پی کارکنوں کی اسپیشل ڈیوٹی لگائی جائے۔ جہاں تک وزیراعظم کی حفاظت کا سوال ہےتو اس مرتبہ زمین سے آسمان اور پانی میں بھی حفاظتی دستے  مامور رہیں گے ۔ وجہ ہے کہ مودی گنگا میں کنج پر بھی وقت گزاریں گے۔ ایک اندازہ کے مطابق مودی کا قافلہ ۵۰؍کلو میٹر سے زیادہ تک سڑکوں پر دوڑے گا۔ پہلی مرتبہ ۲۰؍ کلو میٹر سے زیادہ بریکیڈنگ رہے گی۔ نریندر مودی یہاں ۶؍گھنٹے رہیں گے ایک  عوامی ریلی  سےبھی خطاب کریں گے۔ وہ کاشی وشوناتھ مندر میں پوجاکرنے جائیں گےجہاں سے سارناتھ  پروگرام میں شرکت کرکے  وہ بابت پور جائیں گے اور  پھر نئی دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔  معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیر اعظم کی حفاظت میں ۲۰۰؍ کے قریب چار پہیہ گاڑیاں لگیں گی۔ وزیراعظم کے استقبال کیلئے سبھی محکمہ کے اعلیٰ افسران سے لے کر ملازم  تک پوری طرح سے مستعد ہیں۔ ایس پی جی والے افسران  دور وز قبل پہنچ چکے ہیں ۔وہ   سیکوریٹی کے ہر پہلو پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کر رہے ہیں۔ ایس پی جی نے حفاظت کی  ذمہ داری  پہلے ہی سنبھال لی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK