Inquilab Logo Happiest Places to Work

شرمندہ ہوں کہ ہندوستان نے جنگ بندی کیلئے ووٹ نہیں دیا: پرینکا گاندھی

Updated: October 28, 2023, 2:59 PM IST | New Delhi

کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اردن کے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد پر ہندوستان کی جانب سے ووٹ نہ دینے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بزرگوں، بچوں اور خواتین کو خاموشی سے فنا ہوتے دیکھنا، ہندوستانی اقدار کے خلاف ہے۔ ہندوستان کی بنیاد سچ اور عدم تشدد پر ڈالی گئی ہے جس کیلئے ہمارے مجاہدین آزادی نے اپنی جانیں گنوائیں۔ اخلاقی جرات ہی ہندوستان کی پہچا ن ہے۔

Priyanka Gandhi is in favor of an immediate ceasefire in Gaza. Photo: PTI
پرینکا گاندھی غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی نے نئی دہلی کے اسرائیل حماس جنگ کیلئے اقوام متحدہ کی قرار داد کو نا منظور کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو خاموشی سے فنا ہوتے دیکھنا ہندوستانی اقدار کے خلاف ہے۔


 خیال رہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اردن کے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد  کو نا منظور کیا تھا جس کا ٹائٹل ’شہریوں کی حفاظت کو برقرار رکھنا اور انسانی ذمہ داریاں‘‘ تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں ’’فوری جنگ بندی ‘‘ کی قرار داد منظور

اس قرار داد میں فوری طور پر جنگ بندی اور بلا روک ٹوک غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ۱۹۳؍ ممبران پر مبنی اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے قرار داد منظور کی جس میں غزہ میں فوری، پائیداراور برقرار جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھاجو اس دشمنی کے خاتمے کیلئے ایک اہم قدم ثابت ہو سکے۔
اس حوالے سے کانگریسی لیڈر پرینکاگاندھی نے اپنی پوسٹ میں گاندھی جی کے اقوال زریں کا حوالہ دیتے ہوئے ’’ خون کا بدلہ خون پوری دنیا کو نیست و نابود کر دے گا۔‘‘ کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی اور جھٹکا لگا کہ ہندوستان نے جنگ بندی کیلئے ووٹ نہیں دیا ہے۔ہمارے ملک کی بنیاد سچ اور عدم تشدد پر ڈالی گئی تھی جس کیلئے ہمارے مجاہدین آزادی نے اپنی جانیں گوائیں۔ آئین کی بنیاد سے یہ اصول ہماری قومیت کی پہنچان ہیں۔یہ اصول ہندوستان کےکی اخلاقی جرات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں جس نے بین الاقوامی برادری کے ایک رکن کے طور پر اس کے اقدامات کی رہنمائی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK