Inquilab Logo

یوگی بتائیں کہ بلیا کے واقعہ میں وہ کس کے ساتھ: پرینکا

Updated: October 18, 2020, 6:15 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ بلیا میں گزشتہ جمعرات کوہوئے فائرنگ واقعہ میں اپنے رکن اسمبلی کے موقف کے پیش نظر یوگی حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔  واڈرا نے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کھل کر بلیا فائرنگ کے واقعہ کے اہم ملزم کی حمایت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم دھیریندر سنگھ پولیس کی  گرفت میں تھا لیکن بعد میں وہ فرار ہوگیا۔ بی جے پی کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ اصل میں کس کے ساتھ ہے۔

Priyanka Gandhi - Pic : INN
پرینکا گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ بلیا میں گزشتہ جمعرات کوہوئے فائرنگ واقعہ میں اپنے رکن اسمبلی کے موقف کے پیش نظر یوگی حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔
 واڈرا نے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کھل کر بلیا فائرنگ کے واقعہ کے اہم ملزم کی حمایت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم دھیریندر سنگھ پولیس کی  گرفت میں تھا لیکن بعد میں وہ فرار ہوگیا۔ بی جے پی کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ اصل میں کس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ بلیا کے واقعہ میں بی جے پی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ خبروں کے مطابق افسروں کے سامنے قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس کی گرفت میں تھا لیکن فرار ہوگیا۔ اب تک پکڑا نہیں گیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی کھل کر ملزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کے آپ مجرم کے ساتھ کھڑے اس رکن اسمبلی کے ساتھ ہیں۔ اگر نہیں تو اب تک یہ بی جے پی میں کیوں ہے۔
خیال رہے کہ بلیا واقعہ کا اہم ملزم آج لکھنو کے گومتی نگر میں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK