Inquilab Logo

حکومت جامعہ تشدد کے قصورواروں پر کارروائی کرے : پرینکا گاندھی واڈدرا

Updated: February 16, 2020, 2:21 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کےخلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔ واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ  ایک ویڈیو  شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور امیت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھ طالب علم کو نہیں پیٹا ہے

امیت شاہ اور پرینکا گاندھی ۔ تصویر : آئی این این
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کےخلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔
واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ  ایک ویڈیو  شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور امیت شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھ طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا،’’دیکھئے  کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھادھند پیٹ رہی ہے۔ ایک لڑکا کتاب دکھارہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائےجارہا ہے۔وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیا جاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائےگی۔‘‘


اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹویٹ کرکے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا،’’دہلی پولیس کا  بھیانک چہرہ بے نقاب !وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بے قصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چار کی سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ عدالت سے نوٹس  لے کر کارروائی کی اپیل۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK