• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاڈلی بہن اسکیم سے نکالی جانے والی خواتین کیلئے احتجاج

Updated: September 22, 2026, 10:01 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز اسوسی ایشن کی جانب سے پال گھر میں احتجاج میں ہزاروں خواتین کی شرکت۔۳؍نومبر کو ریاست گیر مارچ کااعلان ۔ منترالیہ تک بھی مورچہ نکالا جائے گا۔

Women participating in a protest held in the Talasari taluka of Palghar. Photo: Inquilab
پال گھر کے تعلقہ تلاسری میں کئے جانے والے احتجاج میں شریک خواتین۔ تصویر: انقلاب

وزیر اعلیٰ کی لاڈلی بہن اسکیم سے نکالی  جانے والی تقریباً ایک کروڑ خواتین کیلئے آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز اسوسی ایشن( اےآئی ڈی ڈبلیو اے) کی جانب سے ریاست گیر مہم چلائی جا رہی ہے ۔ یہ مہم ۲۰؍سے ۲۷؍ ستمبر کے درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں چلائی جائے گی جبکہ ۳؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو ریاست گیر مارچ کا اعلان کیا گیا ہےجس میں اس طرح کی ہزاروں خواتین کی شرکت متوقع ہے۔ اس دوران ان تمام خواتین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا جائے گا  جنہیں اسکیم سے ہٹادیا گیا ہے۔

اےآئی ڈی ڈبلیو اے کی طرف سے ریاست گیر مہم کی دوسری عوامی میٹنگ پیر کو پال گھر ضلع کے تلاسری تعلقہ میں منعقد کی گئی جس میں تقریباً ڈھائی ہزار ان خواتین نے حصہ لیا جنہیں اسکیم سے نکالاگیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: جموئی واقعے پرراہل اور تیجسوی کی بہار سرکار پرسخت تنقید

اےآئی ڈی ڈبلیو اے کی قومی نائب صدر مریم دھاولے، ریاستی جنرل سیکریٹری اور قومی جوائنٹ سیکریٹری پراچی ہاتیولیکر، ضلع صدر اور ریاستی نائب صدر لہانی داؤدا اور ضلع سیکریٹری سنیتا شنگڈا نے عوامی میٹنگ میں موجود خواتین سے خطاب کیا۔ اسی طرح کی میٹنگیں ضلع کے دیگر تمام تعلقوں میں ۲۷؍ ستمبر تک اور پھر ریاست کے تمام اضلاع میں منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ۲۰۲۴ء کے  ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل برسراقتدار پارٹیوں نے ریاست کی تقریباً ۲ء۶۳؍ کروڑ خواتین کو ۱۵۰۰؍روپے ماہانہ دینے کیلئے لاڈلی بہن اسکیم شروع کی تھی  جس کا مقصد ان کے ووٹ حاصل کرنا تھا ۔ یہ اسکیم ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے اور وہ الیکشن جیت گئیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد  بی جے پی کی حکومت نے ناموں کی تصدیق مہم شروع کی  جس کے بعد اس نے اس اسکیم کے فائدہ اٹھانے والی تقریباً ایک کروڑ  خواتین کو جولائی ۲۰۲۶ء میں اس اسکیم سے باہر کر دیا اور انہیں رقم دینا بند کر دیا۔ اب صرف ایک کروڑ ۶۶؍ لاکھ خواتین اسکیم شامل میں ہیں  جن میں سے اکثر کو ان کی رقم باقاعدگی سے نہیں مل رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اےآئی ڈی ڈبلیو اے نے یہ مہم شروع کی ہے ۔اے آئی ڈی ڈبلیو اے اس طرح کی ہزاروں خواتین سے فارم بھرواکر ان پر دستخط لے رہی ہے تاکہ انہیں حکومت کے سامنے پیش کرکے انہیں انصاف دلایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھئے: کرلا میں عمر خالد پر دستاویزی فلم کی نمائش

تقریباً ایک کروڑخواتین کیلئے ریاست گیر مہم 

میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیاہےکہ ۳؍ نومبر کو ریاست گیر مارچ کیاجائے گا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع کی ہزاروں خواتین کی شرکت متوقع ہے ۔جس میں ان تمام خواتین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مہاراشٹر میں اےآئی ڈی ڈبلیو اے تقریباً ایک کروڑ ان خواتین کیلئے ریاست گیر مہم چلا رہی ہے جنہیں حال ہی میں  لاڈلی بہن اسکیم سے   خارج کر دیا گیا ہے۔

دہانو میں بھی میٹنگ کی گئی تھی

اس سے قبل اتوار کو دہانو میں اے آئی ڈی ڈبلیو اے کی نگرانی میں   احتجاج کیا گیا جس میں ۳؍ہزار سے زیادہ ان خواتین نے شرکت کی جنہیں لاڈلی بہن اسکیم سے نکال دیا گیا ہے۔ دہانو کی اس میٹنگ میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ریاست گیر احتجاج کے بعد منترالیہ (ممبئی) تک بڑے پیمانے پر مارچ کیا جائے گا جس میں پورے مہاراشٹر سے ہزاروں خواتین کو اکٹھا کیا جائے گا جنہیں اسکیم سے نکالا گیا ہے۔ اس اعلان کا وہاں موجود ہزاروں خواتین نے زبردست نعروں اور حمایت کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK