• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی ٹی اوشا کے شوہر وی سرینواسن کا انتقال، وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت

Updated: January 30, 2026, 4:03 PM IST | New Delhi

راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کے شوہر وی سرینواسن جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔

PT Usha with her husband V Srinivasan. Photo: INN
پی ٹی اوشا اپنے شوہر وی سرینواسن۔ تصویر: آئی این این

راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کے شوہر وی سرینواسن جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی اوشا سے فون پر بات کر کے انہیں تسلی دی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی ہمدردی سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور وہ مرنے والے کی روح کے سکون کیلئے دعا کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: یوپی: پوکسو عدالت نے ایس پی لیڈر معید خان کو۲۰۲۴ء کے گینگ ریپ کیس میں بری کردیا

کرن رجیجو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی وی سرینواسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا، ’’راجیہ سبھا کی رکن اور انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کے شوہر وی سرینواسن کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔ پی ٹی اوشا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ اس کٹھن وقت میں ایشور سے ہمت دینے کی دعا کرتا ہوں۔ ‘‘
پی ٹی اوشا کے شوہر وی سرینواسن کا انتقال
اطلاعات کے مطابق ۶۷؍سالہ سرینواسن صبح اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالانکہ، ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔ وی سرینواسن مرکزی حکومت کے سابق ملازم تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK