Inquilab Logo

جھارکھنڈ میں کانٹریکٹ ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال سےعوام شدید متاثر

Updated: August 07, 2020, 8:13 AM IST | Agency | Ranchi

ہڑتال کے سبب حاملہ خواتین کی کورونا جانچ نہیں ہوپا رہی ہے جس سےانہیںاسپتال میں داخلہ نہیں مل رہا ہے

Jharkhand Strike - Pic : INN
جھارکھنڈ میں ہڑتال ۔ تصویر : آئی این این

جھارکھنڈ میں ۱۰؍ ہزار سےزائدقومی دیہی روزگار مشن( این آر ایچ ایم) ملازمین کے غیر معینہ مدت ہڑتال پر چلے جانے سے عوام کودشواریوں کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔ کانٹریکٹ صحت ملازمین اور نرسوں کی ہڑتال کا پورے ریاست میں وسیع پیمانے پر اثر دیکھا جا رہا ہے۔ کورونا جانچ اور سیمپل کلیکشن نہیں ہونے سے لوگ پریشان  ہیں۔ سب سے زیادہ پریشانی ان حاملہ خواتین کو ہو رہی ہے جن کی زچگی کی تاریخ قریب ہےلیکن کورونا جانچ نہیں ہونے سے انہیں اسپتال میں داخلہ نہیں مل پا رہا ہے۔
 رانچی میں سینکڑوں حاملہ خواتین صدر اسپتال پہنچیں لیکن ہڑتال کی وجہ سے ان کا سیمپل  نہیں لیا جا سکا۔وہیں صدر اسپتال کے کورونا کنٹرول روم بند کرکے ہڑتالی ہیلتھ ملازمین نے خوب نعرے بازی کی۔ ان لوگوں نے ریاستی حکومت پر جانب دارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ۱۳؍ سال سے وہ لوگ کانٹریکٹ پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیںلیکن حکومت انہیں نہ تو مستقل ملازمت دے رہی ہے اور نہ ہی تنخواہ میں اضافہ کر رہی ہے۔ اس بار فیصلہ کن تحریک کی وارننگ دیتے ہوئے پارا ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نائب جنرل سیکریٹری رانا چندن سنگھ اور کانٹریکٹ نرسنگ اسوسی ایشن کی رکن سمن کیرکٹہ نے کہا کہ کورونا وبا کےماحول میں ریاستی حکومت ان کے حقوق نظر انداز کررہی ہے۔ اس لئے ان کے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
  کنٹریکٹ ہیلتھ ملازمین اور نرسوں کی ہڑتال کی وجہ سے جمعرات کو سی ایم او اور دیگر اہم مقامات پرکورونا جانچ کیلئے ٹیم نہیں جا سکی۔ صدر اسپتال پہنچے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ راکیش رنجن نے مظاہرین کو سمجھانے اورکام پرلوٹنےکی اپیل کی، لیکن وہ نہیں مانے۔ وہیں سول سرجن کی اپیل کو بھی انہوں نے ٹھکرا دیا۔ سول سرجن وجے بہاری پرساد نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مستقل ملازمین کے تعاون سے خدمات کو معمول پر لایا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK