Inquilab Logo

ڈینگوکےمریضوںکی بڑھتی تعداد سے عوام میں خوف

Updated: October 12, 2022, 9:59 AM IST | saadat khan | Mumbai

مچھرو ں سے پریشان عوام کی بی ایم سی سے شکایت۔شہری انتظامیہ نےڈینگو سے متعلق بیداری کیلئے ’ممبئی اگینسٹ ڈینگو ‘ ایپ لانچ کیا

To make people aware of dengo, the city administration has launched the `Mumbai Against Dengo` app.
عوام کو ڈینگو سے بیدارکرنے کےلئے شہری انتظامیہ نے ’ممبئی اگینسٹ ڈینگو‘ ایپ لانچ کیا ہے۔

: موسمی بیماریوںاوروائرل انفیکشن کےمریضوںکی بڑھتی تعداد سے شہر ومضافات کے متعدد علاقوں کے مکینوںمیں خوف پایا جا رہا ہے۔ ان بیماریوں پر قابو پانےکیلئے مکین اپنے علاقوںکےبی ایم سی وارڈ میں اس تعلق سے شکایتیں بھی کررہےہیں تاکہ بارش میں پیدا ہونے والے مچھروں کی روک تھام کیلئے جراثیم کُش دوائوں اور دھواں کا چھڑکائو کیاجائے۔ مدنپورہ کے پہلی، دوسری اور تیسری گھیلابائی اسٹریٹ میں مچھروںکے بتہات سے عوام ڈینگواور ملیریا کی شکایت میں مبتلاہورہے ہیں ۔ یہاں کےمکینوںنے ’ای‘ وارڈ میں اس کی شکایت بھی کی ہے۔ دوسری طرف بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ  نے ڈینگو پر قابوکیلئے ’’ممبئی اگینسٹ ڈینگو ‘‘ ایپ لانچ کیاہے۔ اس ایپ کے ذریعے ڈینگو سے متعلق عوام کو معلومات فراہم کی جائے گی۔ساتھ ہی منگل کو جاری تازہ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۳؍سال کے موازنہ میں تمام موسمی بیماریاں قابومیں ہیں۔
  عوام کی بی ایم سی سے شکایت
 مدنپورہ ،امن کمیٹی کے رکن تنویر انصار ی نے انقلاب کوبتایاکہ ’’ان دنوں گھیلابائی اسٹریٹ کے تینوں گلیوںمیںمچھروںکی افزائش نسل سے یہاں کے متعدد مکین ملیریااور ڈینگوکےمرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔اس وجہ سے مقامی ڈاکٹروںکی کلینک میں مریضوں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے ۔ یہاں کے لوگوں نے اس کی شکایت’ ای‘ وارڈ میں کی ہے مگر پیسٹ کنٹرول ڈپارٹمنٹ معاملہ کی سنجیدگی پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ ایک ہفتہ قبل اس ضمن میں شکایت کی گئی تھی مگر ابھی تک علاقے میں جراثیم کُش دوائوںاور دھواں کا چھڑکائو نہیں کیاگیاہے۔ بی ایم سی کی تساہلی سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں۔ اس لئے میں نے یہاں کےکارپوریٹر کے معاون کی توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے۔اُمید ہےکہ جلد ہی اس کا کوئی نتیجہ برآمد ہوگا۔ ‘‘
 ’ممبئی اگینسٹ ڈینگو ایپ‘
 اسی کے ساتھ بی ایم سی نےبھی ڈینگو کے بڑھتے معاملات سے عوام کو بیدارکرنےکیلئے ایک ایپ لانچ کیا ہے۔اس ایپ  کے ذریعے ڈینگوسےمتعلق پوری معلومات فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی ڈینگو سے محفوظ رہنےکیلئے جن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے اس بارے میںبھی بتایاجائے گا۔
  ایپ کے تعلق سے پیرکو ہونے والی میٹنگ میں بی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات)، ڈاکٹر سنجیو کمار نے کہاکہ’’ جس تیزی سے ڈینگو کی شکایت میں اضافہ ہورہاہے ایسی صورت میں عوام میں اس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ اس لئے ہم نے ایک ایپ تیار کیاہے۔جو آئندہ ۴۸؍گھنٹوںمیں گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈائون لوڈ کیاجاسکتاہے۔ یہ ایپ ممبئی کے ہر گھر یا گھر کے کم از کم ایک فرد کےپاس ہوناچاہئے تاکہ اس گھر کے افراد ڈینگو کےمرض سے آگاہ رہیں۔‘‘اس موقع پر بی ایم سی پیسٹ کنٹر ول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ راجن نارینگریکر نے بتایاکہ ’’ یہ ایپ پیسٹ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تیارکیاگیاہے۔ اس میں ڈینگو کی بیماری کے بارےمیں پوری معلومات درج کی گئی ہے ۔ اس کےعلاوہ اس مرض سے محفوظ رہنے کیلئے کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے یہ بتایاگیاہے۔ ایپ کو ’ممبئی اگینسٹ ڈینگو‘  سےمنسوب کیاگیاہے۔‘‘ 
 ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تازہ رپورٹ
  بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے منگل کو جو ہفتہ واری ہیلتھ چارٹ جاری کیاہے اس کےمطابق ستمبر کےمقابلے ۹؍اکتوبر ۲۰۲۲ ءتک ملیریا ( ۱۲۰)، لیپٹو( ۱۸)، ڈینگو ( ۷۸)، گیسٹرو ( ۷۷)، ہیپاٹائٹس (۹)اور سوائن فلو کے ۶؍کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ستمبر میں ان بیماریوںمیں مبتلا ہونےو الے مریضوںکی بالترتیب تعداد ۶۵۹؍ ۴۷؍ ۲۱۵؍ ۳۷۱؍ ۶۹؍  اور ۱۴؍ تھی۔ بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کےمطابق گزشتہ ۳؍سال کے موازنہ میں اس طرح کی موسمی بیماریاں قابومیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK