اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیا سین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائیلو اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے دور میں جگہ بنا لی ہے۔ کرن جارج، اُنّتی ہڈا اور ایش رانی بروا نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔
EPAPER
Updated: October 29, 2026, 5:04 PM IST | New Delhi
اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیا سین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائیلو اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے دور میں جگہ بنا لی ہے۔ کرن جارج، اُنّتی ہڈا اور ایش رانی بروا نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔
اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیا سین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائیلو اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے دور میں جگہ بنا لی ہے۔ کرن جارج، اُنّتی ہڈا اور ایش رانی بروا نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔ گزشتہ ہفتے فرانس اوپن میں رنر اپ رہنے والی دوسری سیڈ پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے پہلے دور میں متحدہ عرب امارات کی پرکرتی بھرت کو صرف ۲۸؍ منٹ میں۱۰۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے شکست دی۔ ساتویں سیڈ لکشیا سین کو فن لینڈ کے جوآکِم اولڈورف کے خلاف پہلے گیم میں شکست کے بعد واپسی کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، تاہم انہوں نے مقابلہ۲۱۔۱۶، ۹۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے جیت لیا۔ کرن جارج نے ملائیشیا کے چیم جون وی کو ۱۸۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍ سے شکست دی۔ایچ ایس پرنئے کو فرانس کے چھٹی سیڈ ٹوما جونیئر پوپووف کے ہاتھوں ۲۱۔۲۳، ۱۷۔۲۱؍ سے شکست ہوئی۔ ترون منّے پلی اور شنکر سبرامنیم بھی بالترتیب چینی تائپے کے چی یو جین اور فن لینڈ کے کالے کولیو نین سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ آیوش شیٹی نے فرانس اوپن کے دوران لگی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی نام واپس لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:کریتی کھربندا نے سنجیدہ سے مزاحیہ تک مختلف قسم کے رول نبھائے
خواتین کے سنگلز میں چھٹی سیڈ اُنّتی ہڈا نے چیکیا کی تریزا شوابیکووا کو۲۱۔۱۷، ۱۲۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے شکست دے کر دوسرے دور میں جگہ بنائی۔ ایش رانی بروا نے جرمنی کی مرانڈا ولسن کو۱۹۔۲۱، ۹۔۲۱؍ سے اور انمول کھرَب نے سری لنکا کی رنیتھما لیاناگے کو۱۸۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍ سے ہرایا۔ مالویکا بنسود نے ہندوستانی کھلاڑی دیویکا سیہاگ کو۲۱۔۱۸، ۱۰۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دی۔اشمیتا چالِہا کو بلغاریہ کی کالویانا نالبانٹووا نے۲۱۔۱۸، ۱۲۔۲۱، ۸۔۲۱؍ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، جبکہ آکرشی کشیپ کو یوکرین کی پولینا بوہرووا کے ہاتھوں ۱۲۔۲۱،۱۸۔۲۱؍ سے شکست ہوئی۔