Inquilab Logo

بی جے پی لیڈر کی ویڈیو پریس کانفرنس میں سوالات کا سیشن ہی حذف

Updated: July 12, 2020, 8:36 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مودی سرکار کے دوسرے دور کا ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس منعقد کی،حکومت کی تعریفوںکے بعد ختم

BJP Corporator
ملنڈ سےبی جے پی کارپوریٹر پرکاش گنگادھرے پریس کانفرنس کے دوران

بی جے پی کے ملنڈ کے کارپوریٹر پرکاش گنگادھرے نے مودی حکومت کے دوسرے دور کا ایک سال مکمل ہونے پر ویڈیو پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ تکنیکی خرابی کے ساتھ تقریباً آدھے گھنٹے تک چلنے والی  اس پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو سوالات پوچھنے کا کوئی موقع نہیں دیاگیا اور بی جے پی حکومت کی تعریفیں بیان کرنے کے بعدفوری طور پرکانفرنس ختم کر دی گئی۔
 سنیچرکو دن میں ۱۲؍ بجے ’سسکو ویبیکس‘ پر منعقدہ اس ویڈیو پریس کانفرنس میں ملنڈ علاقے (میونسپل وارڈ نمبر ۱۰۴ )کے کارپوریٹر پرکاش گنگا دھرے نے کہا کہ نریندر مودی کے دوسرے دور کو ایک سال مکمل ہونےپر اس پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاہے۔اس کے بعد انہوںنے ۲۰۱۴ء سے طلاق ثلاثہ اور کشمیر (دفعہ ۳۷۰) سےلے کر سی اے اے تک مختلف طبقوں کو راحت پہنچانےوالے قوانین کو گنوایا۔لاک ڈاؤن میں بھی بی جے پی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو دی جانے والی امداد بھی بتائیں۔ اسی دوران مہاراشٹرکی ادھو ٹھاکرے حکومت کوکورنا وائرس سےلڑنے میں ناکام بتایا۔اس پریس کانفرنس میں دیویندر فرنویس کی سرکار کی بھی ستائش کی گئی اور ان کی ویڈیوکلپ بھی دکھائی گئی ۔ 
 کارپوریٹر پرکاش گنگا دھرےنےلاک ڈاؤن کے دوران ملنڈ میں مہاجرمزدوروں اورغریبوں کو کھانااور اناج تقسیم کرنے کا بھی دعویٰ کیا ۔ ان سب کے بعد امید تھی کہ روایت کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو سوالات پوچھنے کا موقع دیا جائے گالیکن ویڈیو کلپنگ کے بعد فوراً  ہی پریس کانفرنس ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK