افغانستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان رحمت شاہ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں کسی بھی زمرے کے ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 11, 2026, 6:05 PM IST | Dubai
افغانستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان رحمت شاہ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں کسی بھی زمرے کے ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
افغانستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان رحمت شاہ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں کسی بھی زمرے کے ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق زمبابوے کے خلاف شارجہ میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ۱۷۳؍ رن بنانے کے بعد رحمت شاہ ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں چھ مقام کی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس اننگز کی بدولت انہوں نے اپنے کریئر کی بہترین ریٹنگ بھی حاصل کی۔ یہ میچ ڈرا رہا تھا۔
رحمت شاہ کا یہ پانچواں ٹیسٹ سیکڑہ تھا اور رواں سال ان کی دوسری سنچری تھی۔ انہوں نے ہندوستانی کپتان شبمن گل، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مارکرم اور سری لنکا کے بلے باز کامندو مینڈس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنائی۔ اس ماہ کے آغاز میں افغانستان نے زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ فریقی سیریز جیتنے کے بعد آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل کیا تھا۔ زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی کریگ ارون کو بھی شارجہ ٹیسٹ سے فائدہ ہوا۔ دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ ۲۰۶؍ رن بنانے کے بعد وہ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں نو مقام کی بہتری کے ساتھ ۴۸؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھئے:کارتک آرین کی فلم’ ’ناگ زیلا‘‘ میں پرتیبھا رنتا شامل نہیں
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ختم ہونے کے بعد بھی کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جومیل واریکن نے سیریز میں ۱۶؍ وکٹ حاصل کئے اور پلیئر آف دی سیریز کی کارکردگی کے بعد ٹیسٹ گیندبازوں کی فہرست میں ۱۱؍ مقام اوپر چڑھ کر مشترکہ طور پر ۱۹؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین ریٹنگ ہے۔ ان کے ساتھی جسٹن گریوز نے ۴۶؍ اور ۵۱؍ رن بنانے کے علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل کی، جس کے بعد وہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ایک مقام اوپر چڑھ کر مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر آگئے۔ویسٹ انڈیز کے کیویم ہوج ۱۲؍ مقام کی بہتری کے ساتھ۵۲؍ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے، جو اس سے پہلے ٹاپ ۱۰۰؍ سے باہر تھے، بلے بازوں کی رینکنگ میں ۶۰؍ویں مقام پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز امیر جنگو نے بھی ۲۸؍ مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے ۶۲؍ویں نمبر پر جگہ بنائی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں کے بعد تازہ ون ڈے رینکنگ میں بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے کئی گیندبازوں کو فائدہ پہنچا۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیلی فوجیوں کیلئے کیٹی پیری کا نجی کنسرٹ، چوطرفہ مذمت
ہندوستانی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے ویلنگٹن میں دوسرے میچ میں ۲۸؍ رن دے کر دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ون ڈے گیندبازوں کی رینکنگ میں ۲۳؍ مقام کی بہتری کے ساتھ ۲۱؍واں مقام حاصل کر لیا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ آکلینڈ میں سیریز کے پہلے میچ میں چار وکٹیں لینے کے بعد ۱۱؍ مقام اوپر چڑھ کر مشترکہ طور پر ۳۱؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سیریز میں اب تک سب سے زیادہ سات وکٹیں لینے والے گرنور برار نے ہندوستانی گیندبازوں میں سب سے بڑی چھلانگ لگائی اور ٹاپ ۱۰۰؍ سے باہر رہنے کے بعد ۴۸؍ویں نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز جیکب ڈفی اور کائل جیمیسن کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ ڈفی آٹھ مقام اوپر چڑھ کر مشترکہ طور پر ۴۳؍ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ جیمیسن نے ۲۴؍ مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے ۶۰؍واں مقام حاصل کیا۔