Inquilab Logo

کسانوں کے مسئلے کے سلسلے میں راہل کا مودی پر پھر حملہ

Updated: January 10, 2021, 6:11 PM IST | Agency | New Delhi

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں پھر حملہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ مودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کےلئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہئے۔ گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہئے۔اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے۔  گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’اب بھی وقت ہے مودی جی،ان داتا کے ساتھ دو ،صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑو۔

Farmers Protest - Pic : PTI
کسانوں کا احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں پھر حملہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ مودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کےلئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہئے۔

گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہئے۔اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے۔
 گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’اب بھی وقت ہے مودی جی،ان داتا کے ساتھ دو ،صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑو۔‘‘
اس کے ساتھ ہی کانگریس نے گاندھی کا اپریل ۲۰۱۵ء کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں مودی کو صلاح دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو چند صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کی خوشحالی کےلئے کام کرنا چاہئے کیونکہ کسان اور مزدور ہی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK