Inquilab Logo

مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ۱۴ کروڑ نوجوان بے روزگار: راہل گاندھی

Updated: August 09, 2020, 4:55 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوبراہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ، "جب مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ ایک بڑا خواب دکھایا، لیکن اس کا سچ یہ سامنے آیا کہ 14 کروڑ نوجوانوں کو ان کی غلط پالیسیوں نے  بے روزگار کردیا"۔

Rahul Gandhi and Modi - PIC : INN
راہل گاندھی اور نریندر مودی ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوبراہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ، "جب مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ ایک بڑا خواب دکھایا، لیکن اس کا سچ یہ سامنے آیا کہ 14 کروڑ نوجوانوں کو ان کی غلط پالیسیوں نے  بے روزگار کردیا"۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ سب مودی کی غلط پالیسیوں، نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی اور پھر لاک ڈاؤن میں ان کے غلط پالیسی اپنانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کے ان تین اقدامات نے ملک کے ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور اب سچائی یہ ہے کہ ہندوستان اپنے نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتا۔ اسی وجہ سے یوتھ کانگریس زمینی سطح پر جا رہی ہے، جو ہر شہر اور قصبے میں اس مسئلے کو سڑکوں پر اٹھائے گی۔
کانگریسی قائد نے کہا کہ "آپ سب `روزگار دو پروگرام` سے وابستہ ہوں اور یوتھ کانگریس کے ساتھ مل کر ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔ میں یوتھ کانگریس کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ آپ کا یوم تاسیس ہے، لگے رہیے، ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے یہ لڑائی لڑتے رہیں"۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK