Inquilab Logo

منافرت آمیز سیاست کو بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے

Updated: January 17, 2022, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ بی جےپی کی سیاست ملک کیلئے نقصاندہ ہے اور یہ نفرت بے روزگاری کیلئے بھی ذمہ دار ہے

Senior Congress leader Rahul Gandhi.Picture:INN
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی منافرت  آمیز اور فرقہ وارانہ سیاست کو صرف بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کو ٹویٹ کے کہا کہ میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک سوال کیا تھا کہ بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی کمی کیا رہی؟ آج انہوں نے اس کا جواب دیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت بھری سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے اور یہ نفرت ہی بے روزگاری کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ملکی اور غیرملکی صنعت بغیر سماجی امن و سکون کے نہیں چل سکتی۔ روز بروز اپنے آس پاس بڑھتی ہوئی نفرت کو بھائی چارہ سے شکست دیں گے۔ کیا آپ میرے ساتھ ہیں؟‘‘راہل گاندھی نے اپنے اس ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے بھائی چارہ ضروری ہے اور نفرت بھری سیاست کو شکست دے کر ہی بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK