• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رائے پور ماب لنچنگ: پولیس نے مزید ۲؍ افراد کو گرفتار کیا

Updated: June 26, 2024, 5:04 PM IST | Raipur

چھتیس گڑھ پولیس نے رائے پور میں ۳؍ مسلم افراد کی ماب لنچنگ کے معاملے میں مزید ۲؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اس کیس میں ۴؍ حراستیں عمل میں آچکی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

چھتیس گڑھ پولیس نے رائے پور میں ۳؍ مسلم افراد کی ماب لینچنگ کے معاملے میں مزید ۲؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں اب تک ۴؍ افراد کی حراست عمل میں آچکی ہے۔ پولیس نے منگل کو جن ۲؍افراد کو حراست میں لیا ہے، ان میں نوین سنگھ ٹھاکر اور مینک شرما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اروند کیجریوال سی بی آئی کی حراست میں، سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی

پولیس نے بتایا کہ نوین سنگھ ٹھاکر ڈرائیور ہیں جبکہ مینک شرما گوڈز ٹرانسپورٹر ہیں۔ دیگر ۲؍ ملزمین کی شناخت ہرش مشرا اور راجا اگروال کے طور پر کی گئی ہے جنہیں ۲۲؍ اور ۲۳؍ جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تمام ملزمان کا تعلق ہندوتوا گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق راجا اگروال بی جے پی کے یووا مورچا کے پی آر ہیڈہیں۔خیال رہے کہ اس واردات کے ۲؍ ہفتے بعد ان افراد کی حراست عمل میں آئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی رکن پارلیمان اوم برلا لوک سبھا اسپیکر منتخب

۷؍ جون کو صدام قریشی(۲۳؍)، گڈو خان (۳۵؍) اور چند میا خان (۲۳؍) کو ایک ہندوتوا ہجوم  نے اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ چھتیس گڑھ کے مہاسمنڈ سے رائے پور سے مویشیوں کی نقل و حمل کر رہے تھے۔ آرانگ میں دریائے مہانندی کے بریج پر گائے کی حفاظت کرنے والے ایک گروپ نے ان پر حملہ کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں بچوں میں غذائی قلت تیزی سے پھیل رہی ہے : طبی ماہرین

پولیس کو تینوں مہلوکین کی لاشیں بریج پر ملی تھیں۔ ۲؍ افراد کی موت جائے واردات پر ہو گئی تھی جبکہ صدام حسین ۱۸؍ جون کو اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گئے تھے۔ دریں اثناء ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۳۰۴؍ کے تحت قتل کے بجائے صرف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK