Inquilab Logo

راجستھان اور بہار میں کشمیر سے زیادہ سردی

Updated: January 09, 2023, 2:29 PM IST | New delhi

پٹنہ میںدرجہ حرارت ۷ء۲؍ جبکہ جموں کے کٹرا میں ۷ء۶؍ڈگری درج

This is how people are coping with the cold in most parts of North India
شمالی ہندوستان کے زیادہ تر علاقوں میں لوگ اس طرح سردی کا مقابلہ کررہے ہیں

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ راجستھان اور بہار کے کچھ اضلاع میں جموںکشمیر کے کچھ علاقوں سے زیادہ سردی پڑ رہی ہے۔پٹنہ میں کم سےکم درجہ حرارت ۷ء۲؍ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جموںکے کٹرا میں کم سےکم درجہ حرارت ۷ء۶؍ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔وہیں راجستھان کے جوبنیر(جے پور) میں مسلسل چوتھے دن پارہ منفی۲ء۵؍ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
 سنیچرکودہلی کے رج ایریا میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۵؍ڈگری سیلسیس اور صفدرجنگ میں ۲ء۲؍ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ریلوے نے کہا کہ دھند کی وجہ سےملک بھر میں ۳۳۵؍ ٹرینیں تاخیر کا شکار اور ۸۸؍منسوخ ہوئیں۔ ۳۱؍ ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کےمطابق شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں اگلے ۲؍سے ۳؍ دنوں تک درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔اس کے بعد کئی مقامات پر درجہ حرارت۲؍ ڈگری سیلسیس بڑھ جائے گا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نےایم پی کے بارے میں خدشہ ظاہر کیاہےکہ اگلے۲؍ دنوں میں یہاں کا درجہ حرارت تقریباً ۳؍ ڈگری سیلسیس گر جائے گا۔ راجستھان کے کئی علاقوں میں پارہ منفی میں جا رہا ہے۔ چورومیں پارہ دوبارہ نقطہ انجماد یعنی صفرتک پہنچ گیا۔ فتح پورمیں بھی درجہ حرارت۲؍ ڈگری سیلسیس گر کر منفی ۱ء۸؍ہو گیا۔ فتح پور میں اس سیزن میں یہ چھٹا دن ہےجب پارہ منفی میں چلا گیا ہے۔راجستھان کے ۱۱؍شہروں میںسردی کی لہر پھیلی  ہے۔اس کیلئے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں شیخاوتی پٹی کے چرو، سیکر، جھنجھنو اور مشرقی راجستھان کے کئی اضلاع شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK