Inquilab Logo

راجستھان:گائے کے ذبیحہ کے نام پرتنازع میں شدت،کرفیو نافذ

Updated: July 29, 2022, 11:41 AM IST | Jaipur

عیدالاضحی میں گائے کے ذبیحہ کا الزام عائد کیا گیا تھا،گائوں والےکارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دے رہے تھے،دفعہ ۱۴۴؍کی خلاف ورزی پرپولیس کا لاٹھی چارج،پولیس اور مشتعل ہجوم کے درمیان جھڑپوں کے بعد ۲؍گائوں میں کرفیو،پتھرائو اور لاٹھی چارج میں پولیس افسر سمیت ۲؍افراد زخمی،۴۵؍افراد کو حراست میں لیاگیا،موبائل انٹرنیٹ خدمات بند

During the riots, the villagers can be seen in an atmosphere of chaos
ہنگاموں کے دوران گائوں والوں کوافراتفری کےماحول میں دیکھا جاسکتاہے

راجستھان کےہنومان گڑھ میں گائےکے ذبیحہ کے نام پرشروع ہونے والاتنازع مزید گہرا ہوگیاہے۔پولیس اور مشتعل دیہاتیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد۲؍گاؤں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش کے ساتھ پورے علاقے میںبڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ملزمین پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پتھراؤ اور لاٹھی چارج میں پولیس اور مظاہرین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں۴۵؍افراد کو حراست میں لیا ہے۔
 دراصل،چڑیاگاندھی گاؤں میں ۲۱؍جولائی سے ماحول کشیدہ ہے۔ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ عید کے موقع پر یہاں گائے کا ذبیحہ کیاگیا۔جس کی تصدیق ایف ایس ایل رپورٹ میں بھی ہوئی ہے۔گائے کے ذبیحہ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گاؤں والےیہاں دھرنا دے رہے تھے۔ دریں اثناء منگل کو مشتعل افرادکو احتجاجی مقام سے نکالے جانے کے بعد ماحول خراب ہو گیا ہے۔
 بدھ کی دوپہرجب گاؤں والوں نے اس زیادتی کےخلاف ایک ریلی نکالی تو پولیس نےدفعہ ۱۴۴؍ کی خلاف ورزی پر لاٹھی چارج کیا۔ جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔پتھراؤ کے بعد لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولےبھی داغے گئے۔ حالات ایسے بن گئے کہ ضلع  کے ۲؍گاؤں گاندھی باڑی اور چڑیاگاندھی میں کرفیو لگا دیاگیا۔ یہاں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ اس کےساتھ ہی پولیس نے دفعہ ۱۴۴؍کی خلاف ورزی پر  ۴۳؍ افراد کے خلاف معاملہ درج کرنے کے علاوہ ۴۵؍سے زائد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس اہلکار سمیت۲؍ زخمی
 پولیس اورمشتعل افراد کے درمیان لاٹھی چارج میںپتھراؤ میں بھیرانی کے ایس ایچ او اوم پرکاش سوتھارکے سر پر چوٹ لگی، جب کہ ایک اور دیہاتی بھی زخمی ہوا۔ جدوجہد کی اطلاع پر کلکٹرناتھمل ڈیڈل اور ایس پی ڈاکٹر اجے سنگھ بھی گاندھی باڑی پہنچ گئے۔ کئی قریبی تھانوں اور پولیس لائنوں سے اضافی نفری طلب کر کے علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایف ایس ایل میں گائے کے ذبیحہ کی تصدیق ہوئی
 ۱۰؍جولائی کو ہنومان گڑھ کے چڑیاگاندھی میں عیدپر گائے ذبح کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ انتظامیہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ گائے کا ذبیحہ نہیں ہو رہاہے۔ جب نمونے لیب میں بھیجے گئے تو ایف ایس ایل رپورٹ میں گائے ذبح ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ اس پر گاؤں والوں نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتےہوئے مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اس کے بعد ۲۱؍جولائی سے علاقے میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔
گاؤں والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا :ایس پی
 ایس پی ڈاکٹر اجے سنگھ راٹھوڑ نے کہا کہ چڑیا گاندھی میں امن و امان کے پیش نظر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ آنسو گیس کے ۸؍گولے بھی فائر کیے گئے۔گاؤں والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس میں ایک ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔ امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ عوام الناس بھی ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔
 علاقے میں موبائل انٹرنیٹ بند 
 کلکٹر ناتھمل ڈیڈل کا کہنا ہے کہ دونوں دیہات میں حالات قابو میں ہیں۔ ماحول خراب ہونے پر پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اگلے احکامات تک علاقے میں انٹرنیٹ   خدمات کو بند رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK