Updated: May 03, 2025, 11:20 AM IST
|
Agency
| Jaipur
ریان رکیلٹن (۶۱؍ رن)، روہت شرما (۵۳؍رن) اور سوریہ کمار یادو اور کپتان ہاردک پانڈیا(ناٹ آؤٹ ۴۸۔۴۸؍ رن) کی نصف سنچریوں کے بعد کرن شرما اور ٹرینٹ بولٹ (۳؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینس نے جمعرات کو انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے۵۰؍ ویں میچ میں راجستھان رائلز کو۱۰۰؍ رن سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی راجستھان رائلز پلے آف راؤنڈ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

راجستھان رائلز ممبئی انڈینس کے۲۱۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری تھی، مگر اس کی شروعات خراب رہی کیونکہ وہ گزشتہ میچ کے سنچری ریکارڈ کرنے والے ویبھو سوریہ ونشی (صفر) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہوں نے مڈ آن پر کھیلنے کی کوشش کی اور دیپک چاہر کی گیند پر ول جیکس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اگلے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے یشسوی جیسوال(۱۳؍رن) کو آؤٹ کرکے ممبئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ممبئی کے گیند بازوں نے راجستھان کے بلے بازوں کو زیادہ دیر تک پچ پر ٹکنے نہیں دیا۔ نتیش رانا (۲؍رن) کو بولٹ نے آؤٹ کیا اور کپتان ریان پراگ (۱۶؍رن)کو جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا جبکہ شیمرون ہتمائر (صفر) کو جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا۔ دھرو جورل (۱۱؍ رن)، شیوم دوبے (۱۵؍رن) اور مہیش تھیکشنا (۲؍رن) بھی آؤٹ ہوگئے۔ جوفرا آرچر (۳۰؍ رن) ٹرینٹ بولٹ کے ذریعے پھینکے جانے والے ۱۷؍ ویں اوور کی پہلی گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش میں بمراہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان رائلز کی پوری ٹیم۱۶ء۱؍ اوور میں۱۱۷؍ رن کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور کرن شرما نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمراہ نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہاردک پانڈیا اور دیپک چاہر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ریان رکیلٹن (۶۱)، روہت شرما (۵۳) کی نصف سنچریوں سے ممبئی انڈینس نے ۲۱۸؍ رن کا ہدف دیا تھا۔