Inquilab Logo Happiest Places to Work

راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال میں۳۵۰۰؍کروڑ کے شپ بلڈنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا

Updated: August 24, 2026, 12:47 PM IST | Agency | Kolkata

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کولکاتا سے گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای)  اور ینتر انڈیا لمیٹڈ کے ۵؍براؤن فیلڈ توسیعی منصوبوں کا ورچوئل طور پر سنگ بنیاد رکھتے ہوئےملک کو شپنگ کے میدان میں عالمی مرکز بنانے کی وکالت کی۔

Defence Minister Rajnath Singh at the foundation stone laying ceremony in Kolkata. Picture: INN
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کولکاتا میں سنگ بنیاد کی تقریب میں۔ تصویر: آئی این این

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کولکاتا سے گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای)  اور ینتر انڈیا لمیٹڈ کے ۵؍براؤن فیلڈ توسیعی منصوبوں کا ورچوئل طور پر سنگ بنیاد رکھتے ہوئےملک کو شپنگ کے میدان میں عالمی مرکز بنانے کی وکالت کی۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ ان منصوبوں میں جی آر ایس  ای  کی ۳؍ اور ینتر انڈیا کی دو تنصیبات شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ  سنگھ نے کہا کہ مغربی بنگال میں تقریباً۳؍ ہزار ۵۰۰؍کروڑ روپے مالیت کے پانچ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز: ۸۰؍ فیصد بحری ٹریفک غائب، امریکہ نے ایران کی حکمتِ عملی الٹ دی

انہوں نے  مغربی بنگال میں بی جےپی کے برسراقتدار آنے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ’ ’ریاست ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کیلئے تیار  ہے۔ مغربی بنگال میں فیکٹریوں کے بند ہونے اور تالہ بندی کی خبروں کی جگہ  اب نئے منصوبوں کے آغاز کی خبریں آئیں گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی شپ بلڈنگ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی شپ بلڈنگ صنعت میں ایک خلا پیدا ہو رہا ہے اور  ہندوستان اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے تحت جی آر ایس ای  نے شیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکاتا(ایس ایم پی کے) کے ساتھ ہوگلی دریا کے دونوں کناروں پر دو چھوٹے شپ یارڈس کیلئے  لیز  کے معاہدے  کئے  ہیں۔ اس کے علاوہ رائچک میں دریا کے کنارے ۳۲؍ ایکڑ زمین بھی حاصل کی گئی ہے، جس کا مقصد جنگی جہازوں کی تعمیر اور مرمت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایاکہ یہ منصوبے جی آر ایس ای کی صلاحیتیں بڑھائی  گے اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایف ایس ایس اے آئی کی دہلی اور دمن میں سخت کارروائی، کئی کے لائسنس معطل

 دفاعی سازوسامان کی پیداوار میں اضافہ

وزارت دفاع کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد دفاعی سازوسامان کی مقامی پیداوار اور مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ ان سے  دفاعی محاذ پر خود کفیل ہونے کی جانب پیش رفت ہوگی ساتھ ہی  روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور  دفاعی شعبے سے وابستہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔ مذکورہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ  شوبھندو ادھیکاری نےسابقہ  حکومتوں کو کوسا اور کہا کہ ’’سابقہ حکومتوں نے ریاست کی ترقی کیلئے  مرکز کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا۔۵۰؍سال کی منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب ہماری ڈبل انجن سرکارریاست کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK