Inquilab Logo

یوپی کے نتائج ایماندارانہ رہے تو بی جے پی کا صفایا طے ہے

Updated: March 07, 2022, 1:16 PM IST | Agency | Lucknow

مشہور کسان لیڈرراکیش ٹکیت کو امید ، کہا کہ گزشتہ ۶؍ مرحلوں میں تو بی جے پی کو نہایت کم ووٹ ملے ہیں

Leading farmer leader Rakesh Takit. Photo: INN.Picture:INN
کسانوں کے معروف لیڈر راکیش ٹکیت ۔ تصویر: آئی این این

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ۶؍مرحلوں کیلئےپولنگ ہو چکی ہے ۔ پولنگ کے آخری مرحلے سے قبل بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ اگر نتائج ایماندارانہ رہے تو اس بار بی جے پی کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یوپی اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ آج یعنی ۷؍  مارچ کو ہوگی۔ اس مرحلہ میں ۵۴؍ سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ساتویں مرحلے سے پہلے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کو ۶؍ مرحلوں میں ایمانداری  سے نقصان ہے، اگر وہ بے ایمانی کریں گے تو کم نقصان ہوگا، کیونکہ لوگ حکومت سے کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعداد و شمار تو نہیں بتا سکتے لیکن بی جے پی کو کافی نقصان ہوگا۔
 راکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کی سرکاری یونیورسٹی جو ناگپور میں ہے وہ بی جے پی کے ہارے ہوئے طلبا کو بھی جیت کا سرٹیفکیٹ دیتی ہے۔ اس بار بھی ہارنے والے امیدوار کو جیت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گاکیونکہ اس سے پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پوری دنیا دیکھے گی کہ کیسے غروراور تکبر کا سر نیچا ہو گا اور عوام کی طاقت، جمہوریت کی طاقت بن کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل پر کہا کہ ہم بی جے پی لیڈروں سے بات نہیں کرتے کیوں کہ وہ ایک پارٹی ہے لیکن حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ  ہم سے بات کرنا نہیں چاہتی ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان کسی کا ساتھ نہیں دے رہے، کسان تحریک سے ہی زندہ رہے گا۔ کسان صرف اسی ریاست میں زندہ رہے گا جہاں کسانوں کی تحریک مضبوط رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے جس طرح سے کسانوں کو ناراض کیا ہے وہ یہ بھول گئی کہ ملک کا کسان ہی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ زعفرانی پارٹی نے اسے ہی نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے جس کا جواب اسے اسی الیکشن میں مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK