Inquilab Logo

ہندوستان سے تعلقات مضبوط کریں گے

Updated: May 14, 2022, 12:19 PM IST | Agency | Colombia

سری لنکا کے نئے وزیراعظم وکرما سنگھے نے ہندستانی ہائی کمشنر سے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

Ranil Wickremesinghe. Picture:INN
رانیل وکرم سنگھے۔ تصویر: آئی این این

 رانیل وکرم سنگھے نے افراتفری اور ہنگاموں کے سائے میں وزارت عظمی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ رانیل وکرم سنگھےنے چارج سنبھالنے کے بعد اخباری ونیوزچینلز کے نمائندوں سے لمبی بات چیت بھی کی ہے ۔ انہوں نے سری لنکائی عوام کو تیقن دلایا ہے کہ وہ ملک کے نظام کو جلدازجلد معمول پر لائیں گے۔   اس درمیان جمعہ کو ہی دارالحکومت میں ساحلی پٹے پر واقع’گالے فیس گرین‘ میں جاری پرامن مظاہرے کے نمائندہ شرکا ء کی جانب سے نئی حکومت کو ۲۰؍ نکاتی مطالباتی مکتوب پہنچایا گیا ہے۔ مظاہرین کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ عبوری حکومت کا دورانیہ ۱۸؍ ماہ سے زیادہ نہ ہو۔ آئین میںضروری ترمیم  جلد از جلد کی جائے ۔ اس کے علاوہ ۱۸؍ مزید مطالبات نئی حکومت سے کئے گئے ہیں۔   سری لنکا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر گوپال باگلے نے جمعہ کو سری لنکا کے نو منتخب وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے سے ملاقات کی اور اقتصادی اصلاحات اور ملک میں جمہوری عمل کے ذریعے استحکام کو برقرار رکھنے پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ کولمبو میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں کہاکی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم رانیل سے ملاقات کی۔ انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ انہوں نے سری لنکا کے تمام لوگوں کی بہتری کے لیے جمہوری عمل کے ذریعے سری لنکا میں اقتصادی بحالی اور استحکام کے لیے مسلسل تعاون پر بات چیت کی۔  ”یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے لیڈر اور پانچ بار وزیراعظم رہ چکے مسٹر وکرما سنگھے نے جمعرات کو چھٹی بار سری لنکا کی قیادت کے لیے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ سری لنکا اس وقت ایک بے مثال اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ملک میں سیاسی استحکام کی امید ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ  وکرم سنگھے کی سربراہی میں نئی ​​حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ سفارت خانے نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی وابستگی جاری رہے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK