Inquilab Logo

 ریٹنگ ایجنسی فچ نےہندوستان کی جی ڈی پی کا اندازہ گھٹاکر۷؍فیصد کردیا

Updated: September 16, 2022, 11:47 AM IST | Agency | New Delhi

گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپ میں گیس کے بحران، مہنگائی کی بلند شرح اور عالمی مانیٹری پالیسی کی سختی میں تیزی سے معاشی توقعات کو شدید دھچکا لگا ہے

Fitch Ratings is an American credit rating agency headquartered in New York.Picture:INN
فچ ریٹنگز امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ہے،اسکا صدردفترنیویارک میں واقع ہے ۔ تصویر:آئی این این

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے ہندوستان سمیت تمام اہم و بڑی معیشتوں کی شرح نمو کا اندازہ  جاری کردیا ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ  یورپ میں گیس کے بحران، مہنگائی کی بلند شرح اور عالمی مانیٹری پالیسی کی سختی میں تیزی سے معاشی توقعات کو شدید دھچکا لگا ہے۔   فِچ ریٹنگز  نے ہندوستان کی شرح نمو کے متعلق اپنے سابقہ اندازہ ۷ء۸؍فیصد میں ترمیم کرتے ہوئے اسے ۷؍ فیصد کردیا ہے۔ قبل ازیں جون میں ایجنسی نے یہ اندازہ ۷ء۸؍فیصد لگایا تھا۔ وہیں مالیاتی سال ۲۳۔۲۰۲۳ء کیلئے نمو کا اندازہ گھٹاکر ۶ء۷؍فیصد کردیا ہے جو اس سے پہلے ۷ء۴؍  فیصد بتایا گیا تھا۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ مالیاتی سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر ۱۳ء۵؍ فیصد کی نمو کے ساتھ معیشت میں سدھار ہوا ہے لیکن یہ ہمارے ۱۸ء۵؍ فیصد نمو کے اندازہ سے کم ہے۔ سیزنل ایڈجسٹمنٹ ایسٹیمیٹ سے سہ ماہی بنیاد پر ۳ء۴؍ فیصد کی گراوٹ ظاہر ہوتی ہے۔  فچ نے اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا ستمبر کا شمارہ شائع کیا ہے۔ رپورٹ میں  کہا گیا   کہ یورپ میں گیس کے بحران، مہنگائی کی بلند شرح اور عالمی مانیٹری پالیسی کی سختی میں تیزی سے معاشی توقعات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے عالمی معیشت کےلئے  اپنی۲۰۲۲ء کی ترقی کی توقع کو کم کیا ہے۔رپورٹ میں عالمی معیشت کے لیے ترقی کی  شرح میں کمی کرنے  کی تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی معیشت کی شرح نمو۲ء۴؍ فیصد، ۲۰۲۳ء میں ۱ء۷؍  فیصد اور۲۰۲۴ء میں۲ء۸؍ فیصد رہنے کی توقع ہے۔فچ نے جون میں اعلان کردہ اپنی پیشن گوئی میں پیش گوئی کی ہے کہ عالمی معیشت۲۰۲۲ء  میں۲ء۹؍ فیصد اور۲۰۲۳ء  اور۲۰۲۴ء میں۲ء۷؍ فیصد بڑھے گی۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یورو زون اور برطانیہ کے اس سال کے آخر میں کساد بازاری میں داخل ہونے کی توقع ہے، اور۲۰۲۳ء کے وسط تک امریکہ کو ہلکی کساد بازاری کا سامنا کرنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے لیے چینی معیشت کی ترقی کی پیش گوئی۳ء۷؍ فیصد سے کم ہو کر۲ء۸؍ فیصد ہو گئی اور۲۰۲۳ء کیلئے   توقع۵ء۳؍ فیصد سے کم کر کے۴ء۵؍ فیصد کر دی گئی اور مزید بتایا گیا ہے کہ۲۰۲۴ء  میں چینی معیشت کی شرح نمو۵؍ فیصد سے کم ہو کر۴ء۷؍ فیصد رہ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکی کی معیشت میں رواں سال۲ء۵؍ فیصد اور۲۰۲۳ء اور۲۰۲۴ء میں۲ء۹؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK