Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگر امریکی ٹیرف ترقی کو متاثر کرتے ہیں تو آر بی آئی اہم فیصلے کرے گا

Updated: August 25, 2025, 9:57 PM IST | Mumbai

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا نے۲۷؍ اگست سے نافذ ہونے ہونے والے۵۰؍ فیصد امریکی ٹیرف پر ردعمل ظاہر کیا۔ گورنر نے کہاکہ معیشت کی ترقی کیلئے جوکچھ ہوگا وہ کریں گے۔

Sanjay Malhotra.Photo:PTI
سنجے ملہتورا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) امریکی ٹیرف سے گھریلو اقتصادی ترقی کو متاثر کرنے کی صورت میں پالیسی اقدامات کرے گا۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے یہ بات پیر کو۵۰؍ فیصد امریکی ٹیرف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی جو بدھ سے نافذالعمل  ہیں۔ آئی بی اے ۔ فکی  کے سالانہ بینکنگ کنکلیو میں، ملہوترا نے کہا کہ ’’ہم نے بینکنگ سیکٹر کو مناسب لیکویڈیٹی فراہم کی ہے اور معیشت کی ترقی کو سہارا دینے کے لیےجو کچھ بھی درکار ہوگا وہ فراہم کریں گے، خاص طور پر وہ شعبے جو زیادہ متاثر ہوں گے۔ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے توہم اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان  آر بی آئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ترقی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:ہندوستان میں تانبے کی بہت زیادہ کمی کا خطرہ

ریپو ریٹ میں۱۰۰؍ بی پی ایس کی کمی
مرکزی بینک کے ۶؍ رکنی ایم پی سی  نے فروری اور جون کے درمیان پالیسی ریپو ریٹ میں۱۰۰؍ بیسس پوائنٹس کی کمی کی تھی۔ اگست کی پالیسی میں اسے ۵ء۵؍ فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ آر بی آئی کے  گورنر ملہوترا نے کہا کہ مالی سال۲۶ء کے لیے جی ڈی پی کی نمو کی پیشین گوئی اپریل کے پالیسی جائزے میں کم کر کے۵ء۶؍ فیصد کر دی گئی تھی جب امریکہ نے ۲۶؍ فیصد ٹیرف کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے روس سے تیل درآمد کرنے پر  ہندوستان  پر۲۵؍ فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ ٹیرف کا وسیع اثر کم سے کم ہوگا، لیکن جواہرات اور زیورات، ٹیکسٹائل، ملبوسات،ایم ایس ایم ای  جیسے شعبوں پر ممکنہ اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’حکومت آزادانہ تجارت کے معاہدوں (ایف ٹی اے ) پر کام کر رہی ہے، جن میں سے کچھ پر کافی عرصے سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ ریزرو بینک کی طرف سے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نرمی کی کوشش  میں ہیں۔ ہم نے ریپو ریٹ میں ۱۰۰؍بی پی ایس  کی کمی کی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK