Inquilab Logo

ریئل اسٹیٹ کاروبارمیں اگلے ۶؍سے ۱۲؍ماہ مندی رہنے کا امکان

Updated: January 11, 2020, 4:51 PM IST | Agency | Mumbai

مرکزی حکومت بجٹ میں ریئل اسٹیٹ شعبے کی بہتری کیلئے رعایت دے۔ اشون شیٹھ گروپ کمپنی کے ڈائریکٹر چنتن شیٹھ نے کہا کہ اس سے کئی افراد کا روزگار وابستہ ہے اس لئے حکومت کو اس جانب دھیان دینا چاہئے۔

چنتن شیٹھ
چنتن شیٹھ

 ممبئی : ریئل اسٹیٹ کیلئےاگلے ۶؍ سے ۱۲؍ماہ مشکل ترین ہوں گے اوراس دوران    رہائشی مکانات کی فروخت کم ہوگی۔ مرکزی حکومت بجٹ میں ریئل اسٹیٹ شعبے کی بہتری کیلئے رعایت دے۔اشون شیٹھ گروپ کمپنی کے ڈائریکٹر چنتن شیٹھ نے کہاکہ اس سے کئی افراد کا روزگار وابستہ ہے اس لئے حکومت کو اس جانب دھیان دینا چاہئے۔
 اس وقت ہندوستان میں معاشی مندی کا دور جاری ہے اور اس سے کوئی بھی کاروباری شعبہ اچھوتا نہیں ہے۔ایسا ہی حال ریئل اسٹیٹ شعبے میں ہے جہاں رہائشی مکانات کی فروخت نہیں ہوپارہی ہے کیونکہ خریداروں کے پاس سرمایہ ہی نہیں ہے۔   اس ضمن میں اشوین شیٹھ گروپ کے ڈائریکٹر چنتن شیٹھ نے بتایاکہ اگلے ۶؍سے ۱۲؍ماہ تک ریئل اسٹیٹ پر مندی چھائی رہے گی۔ اس لئے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس شعبے میں بہتری کیلئے رعایت دے اور پیکیج کا اعلان کرے ۔ انہو ںنے مندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ غیر بینکنگ فائنانس کے ادارے زیادہ قرض نہیں دے رہے ہیں ۔ دوسری طرف انہو ں نے کہاکہ غیرملکی کمپنیوں کی ہندوستان میں سرمایہ کاری سے کمرشیل مقامات کی فروخت میں بہتری ہوگی۔  چنتن شیٹھ نے بتایاکہ ان کی کمپنی نے تھانے میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہےجوکہ ایک کمرشیل منصوبہ ہے۔ اس ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کے پروجیکٹ عروج پر ہیں لیکن فروخت نہیں ہونے کی وجہ سے وہ تھوڑا تشویش میں ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی یہ مندی کا یہ دور کم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK