Inquilab Logo

نوا زشریف کی مداخلت پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Updated: October 02, 2022, 10:25 AM IST | islamabad

نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا، اب پیٹرول کی قیمت ۱۲ء۶۳؍ روپے کم ہو کر ۲۲۴ء۸۰؍ روپےفی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ۱۲ء۱۳؍ روپے کی کمی کی گئی

Pakistan`s Finance Minister Ishaq Dar tweeted this picture of his important meeting.
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی اہم میٹنگ کی یہ تصویر ٹویٹ کی۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مداخلت پر شہباز شریف کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی   ہے۔ دریں اثناء ٹویٹر صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کئے۔  واضح رہےکہ  پاکستان میں ہر۱۵؍ دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں  تبدیلی ہوتی ہے اور سنیچر (یکم اکتوبر) سےکم ہونے والی قیمتوں کا اطلاق  ہوگیا ہے۔
  میڈیا رپورٹس کے مطابق  سنیچر کو  پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا اور ان کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت ۱۲ء۶۳؍ روپے کم ہو کر ۲۲۴ء۸۰؍ روپےفی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ۱۲ء۱۳؍ روپے کی کمی کی گئی  ہے۔
 خیال رہے کہ اسحاق ڈار نے گزشتہ بدھ کو مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف  لیا تھا۔
  ٹویٹر کے کچھ صارفین نے اس اقدام کو  نواز شریف کو منانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ماہرین نے اسے نواز شریف ہی کا فیصلہ بتایا  ہے۔ یادر ہے کہ کچھ ہفتے پہلے جب اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا تو مریم نواز  نے اس کی شدید مخالفت کی تھی  اور ان کے مصدقہ اکاؤنٹ  کئے جانے والے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف ا س سے ناراض ہوئے تھے اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اس کے بعدچند ہفتے تک خاموشی رہی  ۔ اس معاملے پر کسی نے بیان نہیں دیا۔  گزشتہ دنوں  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ گئے تھے۔ اس موقع  پر ان سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کے وہاں سے لوٹنے کے بعد  اسماعیل مفتاح کو وزیر خزانہ کے عہدہ سے ہٹایا گیا  اور اسحاق  ڈار کو یہ ذمہ داری دی گئی ۔  اپنا عہدہ سنبھالنے کے چند دن بعد ہی انہوں نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کا  اعلان کیا۔ اسحاق ڈار کو نوا ز شریف کا معتمد خاص مانا جاتا ہے۔ 
  اسی پس منظر میں ٹویٹر کے ایک صارف نے لکھا کہ ناراض نواز شریف کو منانے کی کوشش، پیٹرول۱۲؍ روپے سستا۔
 مرشد نامی ایک صارف نے طنز  یہ ٹویٹ کیا ۔ا نہوں نے لکھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا کریڈٹ مفتاح اسماعیل کو جاتا ہے۔ انہوں نے اتنا زیادہ مہنگا کردیا تھا تبھی تو اسحاق ڈار کو سستا کرنے کا موقع ملا۔
  علی رضا نامی صارف نے ٹویٹر پر لکھا  کہ ۱۵۰؍ روپے سے نیچے لانا ، جو عوام کے ساتھ  وعدے کئے تھے؟ پہلے قیمتیں بڑھاتے رہے ۔ اب کم کر رہے ہیں تاکہ عوام کو لگے کہ اسحاق ڈار صاحب اچھا کام کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں آپ لوگ عوام کو بےوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
 عمار مسعود نے قیمتیں کم ہونے پر لکھا کہ شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟ اسحاق ڈار کا یا امریکی سازش کا؟
  عمر فاروق نے  اپنے ٹویٹ میں  سوال کیا کہ مفتاح اسماعیل کیوں قیمتیں کم نہیں کرسکے تھے؟

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK