پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیلنج کے لئے تیار ہیں۔
EPAPER
Updated: November 17, 2025, 9:13 PM IST | Karachi
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیلنج کے لئے تیار ہیں۔
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیلنج کے لئے تیار ہیں، تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے اور سیریز میں ۰۔۳؍ سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے بابراعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہمیشہ ٹیم کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، بابراعظم نے پہلی بار سنچری نہیں بنائی لیکن ہم کافی عرصے سے ان کی سنچری کے منتظر تھے اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو بہترین انداز میں ثابت کیا ہے۔
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نے بہترین انداز میں سینئر کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے وسیم جونیئر کے حوالے سے کہا کہ انہیں کچھ انجریز کا سامنا تھا لیکن وہ ٹیم کے ساتھ رہے، آرام بھی دیا گیا تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اور ون ڈے میں کامیاب واپسی کر چکے ہیں، پاکستان کے تمام بولرز گیم چینجر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دھُرندھر‘‘ کی وراثت ختم نہیں ہوگی، فلم کا دوسرا حصہ ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگا
ٹی ۲۰؍ ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کا کل سے آغاز
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو نئے چیلنج کا سامنا ہے، ٹی ۲۰؍ ٹرائی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے پریکٹس، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، سری لنکا کے دو کھلاڑی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا اور فرنانڈو واپس وطن روانہ ہوئے، چارتھ اسالنکا کی جگہ داسن شاناکا سری لنکا ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کا فائدہ ہو گا، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہاکہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ون ڈے والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا اپنی ٹیم کی صلاحیتیں بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، ٹرائی سیریز کے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔