• Sat, 22 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور پاکستان ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ایک ہی گروپ میں

Updated: November 22, 2025, 10:10 PM IST | New Delhi

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے باضابطہ شیڈول کا اعلان ۲۵؍ نومبر کو کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ۲۰؍ ٹیموں کو ۴؍ گروپس میں ۵۔۵؍ ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا۔

India And Pakistan Players.Photo:INN
ہندوستان اور پاکستانی کھلاڑی ۔تصویر:آئی این این

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے باضابطہ شیڈول کا اعلان ۲۵؍ نومبر کو کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ۲۰؍ ٹیموں کو ۴؍ گروپس میں  ۵۔۵؍ ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو دو ٹیمیں سپر۸؍ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ آئی سی سی ٹی۲۰؍ورلڈکپ ۲۰۲۶ ءکے شیڈول کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی ۔  ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ۱۵؍ فروری کو کولمبو میں ہو گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ دیگر ٹیمیں نیدرلینڈس، نمیبیا اور یو ایس اے کے ہونے کا امکان ہے۔ 
مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیپال اور اٹلی کا ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔   میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کنیڈا کے ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ 

آئی سی سی ٹی  ۲۰؍ ورلڈ کپ ۷؍فروری سے ۸؍ مارچ تک کھیلا جائے گا، ہندوستان میں میچ ممبئی، کولکاتا، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے جبکہ سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔  پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ احمد آباد کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے، پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہو گا۔ 
سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکاتا کو چنا گیا ہے، وینیوز کا انحصار سیمی فائنلسٹ ٹیموں پر ہو گا، پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل سری لنکا میں  کھیلا جائے گا۔ ٹی  ۲۰؍ ورلڈکپ ۲۰۲۶ء میں ۲۰؍ ٹیموں کو پانچ پانچ کے چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات : ششی تھرورنے کہا، ایسا ہندوستان میں دیکھنے کا خوہشمند

گروپ ون:  ہندوستان ،پاکستان،، امریکہ، نمیبیا، نیدرلینڈز  ،گروپ ٹو:  بنگلہ دیش، اٹلی، انگلینڈ، نیپال، ویسٹ انڈیز  ۔گروپ تھری:  آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان، سری لنکا، زمبابوے۔ گروپ فور:  افغانستان،  کنیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، یو اے ای۔
زمان خان کی ٹی ۱۰؍ لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک
 پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے ٹی ۱۰؍ لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔ پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے ٹی ۱۰؍ لیگ میں عجمان ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ناردرن واریئرز کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ زمان خان نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور دو اوورز میں ۱۹؍ رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسٹیل انڈسٹری کو راحت، ۵۵؍ آئی ایس معیارات کا نفاذ مؤخر

ناردرن واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۱۰؍اوورز میں ۱۱۸؍ رنز بنائے اور عجمان ٹائٹنز کو جیت کے لیے ۱۱۹؍ رنز کا ہدف دیا۔ ناردرن کی جانب سے چارلس نے ۲۹؍ گیندوں پر۶۰؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ عجمان ٹائٹنز نے۱۱۹؍ رنز کا ہدف بآسانی آخری اوور میں  ۴؍وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، معین علی ۸؍ گیندوں پر ۳۳؍ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈونالڈ نے ۳۱؍ رنز بنائے۔ ناردرن واریئرز کی جانب سے عمرزئی نے دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK