Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس اور مڈڈے انفومیڈیا کا اشتراک

Updated: September 20, 2023, 9:58 AM IST | Mumbai

تفریحی صنعت کی صف اول کی کمپنی ریلائنس اِنٹرٹینمنٹ اور ذرائع ابلاغ کے ممتازادارہ مڈڈے انفومیڈیا لمیٹیڈ نے تفریحی متن کیلئے ایکدوسرے سے ہاتھ ملایا ہے چنانچہ اِن دونوں کمپنیوں نے اپنے اسٹراٹیجک کولابوریشن کا اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Shailesh Gupta, Director, Midday Infomedia Ltd.
مڈڈے انفومیڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شیلش گپتا

تفریحی صنعت کی صف اول کی کمپنی ریلائنس اِنٹرٹینمنٹ اور ذرائع ابلاغ کے ممتازادارہ مڈڈے انفومیڈیا لمیٹیڈ نے تفریحی متن کیلئے ایکدوسرے سے ہاتھ ملایا ہے چنانچہ اِن دونوں کمپنیوں نے اپنے اسٹراٹیجک کولابوریشن کا اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بتا دیں کہ مڈڈے انفومیڈیا لمیٹیڈ جاگرن پرکاشن لمیٹیڈ کی ۱۰۰؍فیصد مالکانہ اختیار کی ذیلی (سبسیڈیئری) کمپنی ہے جو اخبارات کےعلاوہ ریڈیو، آؤٹ ڈور اور ڈجیٹل شعبہ جات میں دینک جاگرن، ریڈیو سٹی، آئی نیکسٹ، نئی دُنیا، انقلاب، مڈ ڈے، گجراتی مڈ ڈے اور دیگرکے ذریعہ اپنی واضح شناخت رکھتی ہے۔ اِس ندرت آمیز شراکت کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ادارے حقیقی دُنیا کی پُراثر مواد کیلئے ایکدوسرے کی طاقت بنیں۔

ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور جاگرن پرکاشن لمیٹیڈ (اپنےسبسیڈیئری مڈڈےانفومیڈیا لمیٹیڈ کےذریعہ) کےدرمیان یہ اشتراک و تعاون ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد مختلف النوع پلیٹ فارمس کے ذریعہ تفریحی دُنیا کی اعلیٰ معیاری خبریں اور دیگر مشمولات سامعین، ناظرین اور قارئین تک پہنچانا ہے۔ اس اشتراک وتعاون کےذریعہ دونوں کمپنیاں، جومارکیٹ لیڈرس کہلانےکی مستحق ہیں، اپنی اپنی مہارت اور وسائل کو تفریحی دُنیا کو متنوع مواد فراہم کرنے کیلئےاستعمال کریں گی۔

اس ضمن میں ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی سینئروائس پریسیڈنٹ (کریئٹیو اینڈ پروڈکشن) چترا سبرامنیم نے یہ کہتے ہوئے اپنی مسرت اور جوش و خروش کا اظہار کیا کہ ’’جاگرن گروپ کے ساتھ اشتراک و تعاون ہمارے اس مشترکہ عزم پرمبنی ہےکہ اس کےذریعہ تاثر خیز اور دلچسپ مواد قارئین و ناظرین تک پہنچایا جاسکے گا۔ ریلائنس کے پاس تخلیقی اور پیداواری مہارت ہے جبکہ جاگرین گروپ حقیقی دُنیا کی خبروں کا ایسا شعور رکھتا ہے جس کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم مل جل کر جو مواد اور متن تیار کریں گےوہ زندگی کے ہر شعبے سےمتعلق ہوگا۔‘‘

اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے مڈڈے انفومیڈیا لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر اور جاگرن پرکاشن لمیٹیڈ کےہول ٹائم ڈائریکٹر شیلش گپتا نےکہا کہ ’’ ریلائنس اِنٹرٹینمنٹ  کے ساتھ اشتراک کی بنیاد ہمارا یہ مقصد ہے کہ قارئین، سامعین اور ناظرین کے ساتھ رابطہ مضبوط سطح پر ہو اور بامعنی بیانیہ کےذریعہ ہو۔ مخاطبین سے رابطہ میں اب بڑی طاقت پیدا ہوچکی ہے اور ریلائنس اِنٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر ہم اس طاقت کو زیادہ گہرائی و گیرائی عطا کرسکتے ہیں تاکہ اپنے مخاطبین کے احساسات و جذبات تک رسائی زیادہ بامعنی ہو۔‘‘

یہ تعاون و اشتراکفلموں،ویب سیریز،دستاویزی فلموں اور دیگر ذرائع ابلاغ تک رسا ہوگا جس کے نتیجے میں تفریحی افق پر بھروسہ مند اور روزمرہ کی زندگی سے مطابقت رکھنے والامواد پیش کیا جاسکے گا۔ ریلائنس اِنٹرٹینمنٹ اور جاگرن گروپ کا یہ تال میل تفریحات سے دلچسپی رکھنےوالےناظرین و سامعین کےذہن و دل کو متاثر ہی نہیں کرے گا بلکہ گہرا نقش قائم کرنے میں کامیاب ہوگا۔

کچھ ریلائنس انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیوز پرائیویٹ لمیٹیڈ کےبارے میں:

ریلائنس انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیوز ہندوستان کا سب سے بڑا ’’کونٹینٹ اسٹوڈیو‘‘ ہے جس نےعالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرنے والی ۴۰۰؍سے زائد فلمیں بنائی ہیں۔ فلم بنانے والی کمپنیوں اور دانشورانہ ملکیت میں ریلائنس کی سرمایہ کاری ہے اور نیٹ فلکس، ایمزون،ڈزنی، ہولسٹر اور دیگر پلیٹ فارم سے اس کے روابط ہیں۔ ریلائنس فلمس نے ۲۰۰۸ء سے اب تک ۲۹؍ نینشل ایوارڈ جیتے ہیں جبکہ کئی ممتاز ہدایتکاروں اور اداکاروں کے ساتھ اس نے کام کیا ہے۔

www.relianceentertainment.com

FACEBOOK: @RelianceEntertainment

TWITTER: @RelianceEnt

INSTAGRAM: @reliance.entertainment

LINKEDIN: @RelianceEntertainment

 

کچھ مڈڈےانفومیڈیا لمیٹیڈ کےبارے میں:

مڈڈے انفومیڈیا لمیٹیڈ کے زیر اہتمام تین بڑے اخبارات شائع ہوتے ہیں: مڈڈے انگریزی جو کہ ٹیبلائڈ اخبار کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتا ہے،انقلاب جو کہ ملک کا سب سےزیادہ پڑھا جانے والا اُردو اخبار ہے اور گجراتی مڈڈے جو کہ ممبئی میں دوسرے مقام پر فائزگجراتی اخبار ہے۔  یہ تینوں برانڈ غیر معمولی طور پر مقبول ہیں اورملک کے دو سب سے بڑے ایڈورٹائزنگ مارکیٹس میں سے ایک ہیں۔ انقلاب مہاراشٹر ہی میں مقبول نہیں، دہلی کے علاوہ یوپی اور بہار کے کئی شہروں سے بھی شائع ہوتا ہے۔

جاگرن گروپ کا میدان عمل اخبارات و رسائل تو ہیں ہی، ایف ایم ریڈیو، ڈجیٹل، آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ، پروموشنل مارکیٹنگ، ایونٹ مینجمنٹ اور ایکٹیویشن بزنس میں بھی اس کی مضبوط ساکھ ہے۔ پانچ زبانوں میں اس گروپ کے۱۰؍ پبلیکیشنن ہیں جو ۱۳؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔ ۳۹؍ ایف ایم اسٹیشنوں پر وسیع ریڈیو بزنس بھی اس کا طرۂ امتیاز ہے۔ اس کے علاوہ ویب اسٹیشن بھی ہیں۔

https://www.mid-day.com/

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK