Inquilab Logo

نئے گاہکوں کو جوڑنے کے معاملے میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی

Updated: August 24, 2021, 1:45 PM IST | Agency | Mumbai

جیو جون میں۵۴ء۷؍ لاکھ نئے صارفین کو جوڑنے میں کامیاب رہی جبکہ اسی مدت میں ، ووڈا فون آئیڈیا کے۴۲ء۹؍لاکھ صارفین کم ہوئے

Due to its plans, Reliance Jio manages to attract customers.Picture:INN
اپنے پلانس کے سبب ریلائنس جیو گاہکوں میں راغب کرنے میں کامیاب رہتی ہے تصویر: آئی این این

ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے نئے گاہکوں کو شامل کرنے کے معاملے میں ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جیو جون میں۵۴ء۷؍ لاکھ نئے صارفین کو جوڑنے میں کامیاب رہی۔ اس سے قبل مئی میں کمپنی نے ۳۵ء۵؍ لاکھ نئے صارفین کو شامل کیا تھا۔اسی وقت ، ووڈا فون آئیڈیا کے۴۲ء۹؍لاکھ صارفین کم ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مئی میں بھی ووڈا آئیڈیا کے ۴۲ء۸؍ لاکھ صارفین کم ہوئے تھے۔ائیرٹیل کمپنی جون میں۳۸ء۱؍ لاکھ نئے صارفین کو جوڑنے میںکامیاب ر ہی۔ایئرٹیل نے  بھی  اپنے نئے صارفین کی تعداد میں   اضافہ دیکھا ہے۔ کمپنی نے مئی میں۴۶ء۱؍لاکھ صار فین کو کھو دیا۔ 
جون میں نئے صارفین کی تعداد میں اضافہ
 ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی رپورٹ کے مطابق جون میں نئے نمبر خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ صارفین کی تعداد جون میں۰ء۳۴؍ فیصد بڑھ کر۱۱۸؍ کروڑ ہوگئی جو مئی میں۱۱۷ء۶؍ کروڑ تھی۔ شہری علاقوں میں صارفین کی تعداد۶۴ء۱؍کروڑ  سے بڑھ کر۶۴ء۶؍ کروڑ ہو گئی ہے۔ اس کے  ساتھ ہی دیہی علاقوں میں نئے نمبر خریدنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں صارفین جون میں۵۳ء۵؍ کروڑ سے کم ہوکر۵۳ء۴؍کروڑ رہ گئے ہیں۔
؍۱ء۲؍ کروڑ صارفین نےنمبر پورٹ کرنےکی درخواست دی
 ایک رپورٹ کے مطابق جون میں ۱ء۲؍ کروڑ گاہکوں نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی)کیلئے درخواست دی۔ اس کے ساتھ ،  ہی جون ۲۰۲۱ء تک  پورٹ کرانے والوں کی تعداد ۶۰ء۵؍کروڑ ہو گئی جو مئی۲۰۲۱ء تک۵۹ء۳ ؍ کروڑ تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK