• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف انگریزی ادیب رسکن بونڈ اسپتال داخل

Updated: December 15, 2025, 6:02 PM IST | Dehradun

انگریزی کے مشہور مصنف رسکن بونڈ کو پیرمیں تکلیف کے سبب دہرادون کے ایک نجی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ ان کے پوتے راکیش بونڈ نے بتایا کہ انہیں پیروں میں تکلیف کے سبب چلنے میں دشواری محسوس ہو رہی تھی۔

Ruskin Bond. Photo: INN
رسکن بونڈ۔ تصویر: آئی این این

انگریزی کے مشہور مصنف رسکن بونڈ کو پیرمیں تکلیف کے سبب دہرادون کے ایک نجی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ ان کے پوتے راکیش بونڈ نے بتایا کہ انہیں پیروں میں تکلیف کے سبب چلنے میں دشواری محسوس ہو رہی تھی، جس کے باعث انہیں ۱۲؍ دسمبر کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں چلنے میں تکلیف کا سامنا ہے جو گیٹ ڈس آرڈر کی ایک اہم علامت ہے۔ مصنف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ اسپتال میں داخلہ احتیاطی قدم تھا تاکہ ان کی نقل و حرکت کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے اور کسی ممکنہ پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال ۹۱؍سالہ رسکن بونڈ کی حالت بہتر ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ابھی تک کوئی باضابطہ میڈیکل بلیٹن جاری نہیں ہوا ہے۔ 
خیال رہے کہ ۹۱؍سالہ رسکن بونڈ مسوری کی پہاڑیوں سے جڑی اپنی لازوال کہانیوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ دی بلو امبریلا اور دی روم آن دی رُوف جیسی ان کی تخلیقات آج بھی بے حد مقبول ہیں۔ ہماچل پردیش کے کسولی میں ایک اینگلو انڈین گھرانے میں پیدا ہونیوالے رسکن بونڈ کو ادب اطفال میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ۹۱؍سالہ عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی ادیب رسکن بونڈ گذشتہ۷؍ دہائیوں سے کہانیاں لکھ رہے ہیں اور اب تک ان کی۵۰۰؍سے زائد کہانیاں شائع ہو چکی ہیں اور۱۵۰؍ ناول اور دوسری کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK