• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیز سیریز: تیسرا ٹیسٹ میچ ۱۷؍ دسمبر سے کھیلا جائے گا

Updated: December 15, 2025, 8:00 PM IST | Adelaide

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ۱۷؍دسمبر سے ایڈیلیڈ،اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان آسٹریلیائی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل ہے۔

England Team.Photo:INN
انگلینڈ کی ٹیم۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ۱۷؍دسمبر سے ایڈیلیڈ،اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان آسٹریلیائی  ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو  ۸؍وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلیائی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو ۸؍ وکٹوں سے مات دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ۱۷؍ سے۲۱؍ دسمبر تک ایڈیلیڈ،اوول میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلیائی  ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر پیٹ کمنز فٹنیس مسائل سے نجات  پانے کے بعد تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو لیڈ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ 
ان کی غیر موجودگی میں ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔  دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشیز سیریز کا۷۴؍ واں ایڈیشن ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ۷۴؍ ایشیز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے۳۴؍میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ ۳۲؍ سیریز انگلینڈ کے نام رہیں۔۷؍ایشیز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر۷۴؍ویں ایشیز سیریز جو آسٹریلیا میں جاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشیز سیریز میں۲۔۲؍ سے برابر ہوگئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:پی ایس ایل ۲۰۲۶ء کے شیڈول کا آئی پی ایل سے ٹکراؤ، پی سی بی نے مارچ تا مئی کے شیڈول کی تصدیق کردی

آسٹریلیا میں جاری۲۶۔۲۰۲۵ء کی ایشیز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ مینز ایشیز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ۱۷؍ سے۲۱؍دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا،چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ۲۶؍ سے ۳۰؍ دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ ۴؍سے ۸؍ جنوری۲۰۲۶ء تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

 انگلینڈ نے تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کے ساتھ ٹیم  کا اعلان کیا
انگلینڈ نے ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کے ساتھ اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق مہمان ٹیم نے اپنی الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جس میں گس اٹکنسن کی جگہ جوش ٹونگ کو شامل کیا گیا ہے۔ بن اسٹوکس ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ ویل جیکس نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں شامل ہونے کے بعد  الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نومبر میں تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ بلین ڈالر ہوا، برآمدات میں بہتری

یہ جوش ٹونگ کے لیے اس سال جولائی میں اوول میں  ہندوستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ کے لیے ریڈ بال کرکٹ میں پہلا میچ ہوگا۔ ۲۸؍ سالہ فاسٹ بولر نے اب تک کھیلے گئے چھ ٹیسٹ میچ میں ۳۱؍ وکٹ حاصل کئے ہیں، جن میں سے پانچ وکٹیں آسٹریلیا کے خلاف ہیں۔انگلینڈ فی الحال ایشیز سیریز میں ۰۔۲؍ سے پیچھے ہے اور وہ ایڈیلیڈ میں بدھ سے شروع ہونے والے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز میں اپنی امیدیں برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ انگلینڈ کی  الیون: جیک کراولی، بن ڈکٹ، اولی پوپ، جو رُوٹ، ہیری بروک، بن اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، ویل جیکس، بریڈن کارس، جوفرا آچر اور جوش ٹونگ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK