• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونے کی درآمدات میں ۵۹؍ فیصد کمی، چاندی کی درآمدات میں۱۲۵؍ فیصد اضافہ

Updated: December 15, 2025, 8:07 PM IST | New Delhi

نومبر کے مہینے میں سونے کی درآمدات میں ۵۹؍ فیصد کمی درج کی گئی جبکہ چاندی کی درآمدات میں ۱۲۵؍ فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Gold And Silver.Photo:INN
سونا اور چاندی۔تصویر:آئی این این

وزارتِ تجارت و صنعت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نومبر میں۱ء۴۰۲؍ کروڑ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال نومبر میں سونے کی درآمد کی مالیت۳۹ء۹۸۴؍ کروڑ ڈالر تھی۔ اس طرح سونے کی درآمد میں ۱۵ء۵۹؍  فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ 
اسی دوران چاندی کی درآمد میں۴۰ء۱۲۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر ۵۰ء۱۰۷؍ کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ نومبر۲۰۲۴ء میں  یہ ۶۹ء۴۷؍کروڑ ڈالر تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں (اپریل سے نومبر) کے دوران سونے کی درآمد میں ۳۳ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۹۸ء۴۵۲۵؍ کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ وہیں چاندی کی درآمد۳۸ء۷۰۱؍ کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں۹۵ء۱۳۵؍ فیصد زیادہ ہے۔ 
نومبر کے مہینے میں ملک سے زیورات اور جواہرات کی برآمدات میں۸ء۲۷؍ فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ بڑھ کر۱۴ء۲۶۴؍ کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال نومبر میں یہ۶۹ء۲۰۶؍ کروڑ ڈالر تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:پی ایس ایل ۲۰۲۶ء کے شیڈول کا آئی پی ایل سے ٹکراؤ، پی سی بی نے مارچ تا مئی کے شیڈول کی تصدیق کردی

سونے کی بڑھتی قیمتوں نے عام خریداروں کی دلچسپی کم کر دی، جس سے درآمدات میں کمی دیکھنے کوملی ہے۔ چاندی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، حالانکہ اس کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نومبر میں تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ بلین ڈالر ہوا، برآمدات میں بہتری

 جے شنکر زائد النہیان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بات چیت
 وزیر خارجہ ایس جے شنکر پیر کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایچ ایچ عبداللہ بن زائد النہیان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کریں گے۔جے شنکر  ۱۶؍ویں ہندوستان-یو اے ای جوائنٹ کمیشن اور   زائد النہیان کے ساتھ۵؍ویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔ بات چیت کے دوران دونوں لیڈر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ابوظہبی میں اپنی مصروفیات کے بعد، وزیر خارجہ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار کے ساتھ بات چیت کے لیے اسرائیل جائیں گے، جس کا مقصد ہندوستان اسرائیل تعلقات کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK