Inquilab Logo Happiest Places to Work

اُردو کے مشہور شاعر ڈاکٹر ستیہ پال آنند کاکنیڈا میں انتقال

Updated: August 05, 2025, 11:21 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

متحدہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آنند نے اردو کےساتھ پنجابی، ہندی اور انگریزی میںدرجنوں کتابیں تحریر کی ہیں، وفات کے وقت ۹۴؍ سال عمر تھی۔

Dr. Satyapal Anand. Photo: INN
ڈاکٹر ستیہ پال آنند۔ تصویر: آئی این این

گنگاجمنی تہذیب کے علمبرداروں کی آخری نسل سے تعلق رکھنےوالوں میں ایک قد آور نام ڈاکٹر ستیہ پال آنند کا تھا، جو اَب ہمارے درمیان نہیں رہے۔سنیچر ۲؍ اگست کو ۹۴؍ سال کی عمر میں کنیڈا میں ان کا انتقال ہوگیا۔ اردو ، ہندی، پنجابی  اور انگریزی میں ان کی درجنوں تصانیف ہیں جن میںناول، افسانوی مجموعے، شعری مجموعے کے ساتھ ہی ایک خود نوشت بھی شامل ہے۔ ان زبانوں کے علاوہ ڈاکٹر ستیہ پال کو  عربی اور فارسی پر بھی خاصا عبور حاصل تھا۔ ستیہ پال آنند۲۴؍ اپریل ۱۹۳۱ء کو  متحدہ پنجاب کےضلع چکوال (جو اَب پاکستان میں ہے)میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نےپرائمری تعلیم ’کوٹ سارنگ‘ کے سرکاری اسکول سے مادری زبان پنجابی  میں حاصل کی۔بٹوارےکے بعد وہ خاندان کے ہمراہ ہندوستان( لدھیانہ)چلے آئے۔ انگریزی میںپنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ سے ایم اے کیا،اعلیٰ تعلیم کیلئے انگلستان گئے اورڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹریٹ کی دوسری ڈگری انہوں نے ٹیکساس کے ٹرینیٹی یونیورسٹی حاصل کی ۔اس کے بعد امریکہ میں سکونت اختیار کرلی ۔اس دوران وہاں کی ۱۳؍ مختلف یونیورسٹیز میں انہوں نے تدریسی خدمات انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK