Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران جنگ کے نتیجے میں جرمنی میں ۲؍ لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں: رپورٹ

Updated: April 23, 2026, 1:59 PM IST | Berlin

ایک رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے نتیجے میں ۲؍ لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں،جبکہ امریکہ کی تجارتی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جرمن نجی براڈکاسٹر’’ این ٹی وی‘‘ نے بدھ کو ایک رپورٹ پیش کی کہ ایران میں جنگ کے باعث اس سال جرمنی میں۲؍ لاکھ سے زیادہ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔کریڈٹ انشورنس کمپنی ایلینز ٹریڈ کے مطابق، کاروباری دیوالیہ پن کی وجہ سے اس سال جرمنی میں۲؍ لاکھ سے زائد ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ایلینز ٹریڈ کے جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے سربراہ میلو بوگارٹس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع پہلے ہی جرمنی پر شدید اثر ڈال رہا ہے، جبکہ امریکہ کی تجارتی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔‘‘جرمنی میں، کریڈٹ انشورنس کمپنی دیوالیہ پن کے مقدمات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲؍ اعشاریہ ۴؍فیصد اضافے کی توقع ہے، جس سے یہ تعداد۲۴۶۵۰؍ تک پہنچ جائے گی۔ بوگارٹس نے مزید کہاکہ یہ۱۴؍ سال میں سب سے بلندسطح ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہند، نیوزی لینڈ معاہدہ کو نیوزی لینڈ کے وزیر نے ’بٹر چکن سونامی‘ قرار دیا، تنازع

بعد ازاں وفاقی شماریاتی دفتر کے مطابق، جرمنی کی مقامی عدالتوں نے گزشتہ سال۲۴۰۶۴؍ مقدمات درج کیے، جو۱۰؍ اعشاریہ ۳؍ فیصد کی تیزی سے اضافہ ہے۔مجموعی طور پر، ایلینز ٹریڈ  کوعالمی سطح پر کاروباری دیوالیہ پن میں چھ فیصد اضافے کا خدشہ ہے، جو جرمنی کی رفتار سے زیادہ ہے۔ تاہم کمپنی کی سی ای او ایلن سومرسان کوکی نے کہا کہ ماہرین نے ایران جنگ کی وجہ سے پیش آنے والے خطرات اوپری سطح سے جائزہ لیا ہے، جس کے مطابق  آمد ورفت، کیمیکلز اور دھاتوں جیسے توانائی پر منحصر شعبوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ایلینز ٹریڈ کو توقع ہے کہ جرمنی میں رجحان اگلے سال الٹ جائے گا، اور دیوالیہ پن میں دو فیصد کمی واقع ہو کر۲۴۱۵۰؍ مقدمات رہ جائیں گے۔انشورنس کمپنی کے جائزے کے مطابق،مستقبل میں جنگ سے متعلق دباؤ کم ہونے کی توقع ہے اور معاشی اقدامات  کے سبب معیشت کو فروغ حاصل ہونے کا امکان ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK