• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کورونا سے متعلق ابھی ملک میں پابندیاں زیر غور نہیں: وزیرصحت

Updated: December 25, 2022, 10:31 AM IST | new Delhi

ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائی اور وینٹی لیٹرس کو درست رکھنے کی ہدایت ، حالات سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا بھی مشورہ

Health Minister Mansukh Mandaviya
وزیر صحت منسکھ مانڈویہ

چین میں کورونا کے  معاملات میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے حکومت ہند کی مستعدی کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے۔  تاہم مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے   اطمینان  دلایا ہے کہ ’’ملک کے حالات ابھی ایسے نہیں ہیں کہ کسی طرح کی پابندی کی ضرورت ہو۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ ’’ہم کافی بہتر ہیں اور عوام بھی چونکہ بیدار ہوچکے ہیں اس لئے خود ہی احتیاطی اقدامات پر عمل کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’عوام میں بے چینی پیدا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔‘‘ مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ منگل کو ملک کے تمام  بڑے اسپتالوں میں افرادی قوت، آکسیجن کی سپلائی ، مریضوں کیلئے دستیاب بستروں  ، وینٹی لیٹر اور دواؤں کا جائزہ  لیا جائےگا۔  وزیر صحت نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ اپنی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے فرضی مشقوں کا اہتمام کریں۔ 
 اس سے قبل  تازہ ایڈوائزری میں مرکزی حکومت نے ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائی اور وینٹی لیٹرس کو درس رکھنے کی ہدایت دی۔ حکومت نے کہا ہے کہ قابل اعتماد اور موثر لاگت  میںآکسیجن کی  دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے آکسیجن کنٹینرس ، آکسیجن سلنڈرز اور آکسیجن سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تنصیب  اور  انہیں فعال بنا کر آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کیلئے  فرضی مشقیں، عملے سے متعلقہ مسائل کے حل اور لائف سپورٹ آلات کی آسانی سے دستیابی بھی ترجیحی فہرست میں ہونی چاہیے۔ ریاستوں کوکرسمس اور نئے سال کے جشن  کے دوران احتیاط کی بھی صلاح دی ہے۔ 

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK