Inquilab Logo Happiest Places to Work

پالگھر میں مراٹھی مخالف تبصرہ پر رکشہ ڈرائیورکی پٹائی

Updated: July 14, 2025, 10:38 AM IST | Palghar

شیوسینا (اُدھو) نے سبق سکھا دینے کا دعویٰ کیا، ہاتھ جوڑ کرمعافی بھی منگوائی۔

Rickshaw driver apologizing. Photo: INN
رکشہ ڈرائیور معافی مانگتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر میں نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اوّل تا پنجم ہندی لازمی کرنے  کافیصلہ تو عوامی برہمی کے بعد ریاستی حکومت نے واپس لے لیا ہے مگر اس کی وجہ سے شروع ہونے والا مراٹھی بنام ہندی تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔ اب   پالگھر میں ’’مراٹھی مخالف تبصرہ‘‘کی پاداش میں ایک آٹو ڈرائیور کی پٹائی کا معا ملہ سامنے آیاہے جس  نے اس تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔ مارپیٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔ ان الزامات کے بیچ کہ مار پیٹ کرنےوالوں کا تعلق شیوسینا (اُدھو)  سے ہے،پولیس کے ایک سینئر افسر نے  بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کو  پیش آیا لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے شکایت درج نہیں کرائی گئی اسلئے تا حال کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایک مقامی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کو ’’سبق سکھادیا گیا ہے۔‘‘ مذکورہ لیڈر نےیہ دھمکی بھی دی کہ جو بھی مہاراشٹرا یا مراٹھی زبان کی توہین کرے گا، اُسے’’شیو سینا کے اصل انداز‘‘میں جواب دیا جائے گا۔رکشہ ڈرائیور جس کی پٹائی ہوئی ہے  کا تعلق  اتر پردیش سے ہے۔  باقی صفحہ ۲؍ پر

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK