معروف صنعت کار اور ہندوجہ گروپ کے چیئرمین گوپی چند پی ہندوجہ۸۵؍ سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ انہیں کاروباری حلقوں میں پی پی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
EPAPER
Updated: November 04, 2025, 9:44 PM IST | London
معروف صنعت کار اور ہندوجہ گروپ کے چیئرمین گوپی چند پی ہندوجہ۸۵؍ سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ انہیں کاروباری حلقوں میں پی پی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
معروف صنعت کار اور ہندوجہ گروپ کے چیئرمین گوپی چند پی ہندوجہ۸۵؍ سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ انہیں کاروباری حلقوں میں پی پی کے نام سے جانا جاتا تھا۔۱۹۴۰ء میں پیدا ہونے والے گوپی چند ہندوجہ نے خاندانی کاروبار کو ایک تجارتی ادارے سے اربوں ڈالر کی بین الاقوامی صنعت میں تبدیل کرنے کے لیے شہرت حاصل کی۔ ان کے چند اہم فیصلوں نے ہندوجہ گروپ کو ایک بین الاقوامی دیوہیکل کمپنی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔۱۹۸۴ء میں گروپ نے گلف آئیل کے حصول کے بعد۱۹۸۷ء میں اشوک لی لینڈ کی خریداری نے ان کے عروج میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ اشوک لی لینڈ ہندوستان کی ٹرک اور بسیں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ انہیں کے زیر نگرانی ہندوجا نے پاور اور انفراسٹرکچر کے شعبوں داخلا اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا ۸۴؍ سال کی عمر میں انتقال
گوپی چند نے۱۹۵۷ء میں ممبئی کے جے ہند کالج سے گریجویشن کیا، اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر سے قانون اور رچمنڈ کالج لندن سے معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نارا چندرا بابو نائیڈو نے گوپی چند کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں انہیں ایک دوراندیش صنعت کار قرار دیتے ہوئے ہندوجہ گروپ کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔نائڈو نے امید ظاہر کی کہ گوپی چند کے عزم و حوصلے کی وراثت آنے والی نسلوں کو بھی ترغیب دیتی رہے گی۔