• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ضلع انتظامیہ اور ریپیڈو کی ووٹ ناؤ مہم سے ووٹرس کو مفت سواری ملے گی

Updated: November 04, 2025, 10:21 PM IST | Patna

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹر بیداری بڑھانے کے مقصد سے ملک کے معروف رائیڈ شیئرنگ پلیٹ فارم ریپیڈو نے پٹنہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک منفرد مہم کا اعلان کیا ہے۔

Rapido.Photo:INN
ریپیڈو۔ تصویر:آئی این این

 بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹر بیداری بڑھانے کے مقصد سے ملک کے معروف رائیڈ شیئرنگ پلیٹ فارم ریپیڈو نے پٹنہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک منفرد مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت پٹنہ کے شہری۶؍ نومبرکوووٹ ناؤ کوپن کوڈ استعمال کر کے ۵۰؍ روپے تک کی مفت بائیک ٹیکسی سواری کرکے اپنے پولنگ بوتھ تک پہنچ سکیں گے۔ یہ سہولت صرف رائے دہی کے دن اور صرف پٹنہ میں ریپیڈو بائیک ٹیکسی پر ہی دستیاب ہوگی۔ 
ریپیڈو کے شریک بانی پون گنٹو پلی نے اس مہم کے بارے میں کہاکہ ہمارے ملک کے مستقبل کے تعین میں ہر ووٹ کی اہمیت ہے۔ ووٹنگ میں حصہ لینا صرف ایک حق نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے۔ ریپیڈو میں ہمارا ماننا ہے کہ بہتر نقل و حمل کی سہولت عوامی جمہوری شرکت کو مضبوط بنا سکتی ہے، جس سے لوگوں کے لئے ووٹنگ مراکز تک پہنچنا آسان ہو سکے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مہم زیادہ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے گی اور ہندوستان کی جمہوریت کو مزید مضبوط کرے گی۔ 
کمپنی کے مطابق، رائے دہی کے دن پٹنہ میں ۱۲۰۰؍ سے زیادہ کپتان (رائیڈرز)ہر وقت ایپ پر دستیاب رہیں گے، تاکہ ووٹروں کو بلا رکاوٹ خدمت مل سکے۔  ریپیڈو اس وقت بہار سمیت ملک کے ۴۰۰؍ سے زیادہ شہروں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی پر مبنی نقل و حمل کے حل کے ذریعہ سماجی اثرات کو فروغ دینے کی سمت کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انڈیگو کو دوسری سہ ماہی میں۲۵۸۲؍ کروڑ روپے کا نقصان

پٹنہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ریپیڈو کی اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ بہار اسمبلی انتخابات کو شمولیت کا  ماحول میں مکمل کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے وسیع ووٹر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ ریپیڈو کی طرف سے ووٹروں کو مفت بائیک ٹیکسی سواری کی سہولت ووٹنگ فیصد میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ہماری سویپ مہم اب عوامی مہم بن چکی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK