Inquilab Logo

آرجے ڈی کا رسوئی گیس، سائیکل اوربیل گاڑی کےساتھ مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

Updated: July 15, 2021, 12:58 PM IST | Agency | Patna

 بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے  بدھ کو کہاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف ان کی پارٹی  آرجے ڈی ۱۸؍ اور ۱۹؍ جولائی کو مظاہرہ کرے گی ۔

Tejsui Yadav addressing..Picture:INN
تیجسوی یادو خطاب کرتےہوئے۔ ۔تصویر :آئی این این

 بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے  بدھ کو کہاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف ان کی پارٹی  آرجے ڈی ۱۸؍ اور ۱۹؍ جولائی کو مظاہرہ کرے گی ۔  انہوں نے بدھ کو آرجے ڈی کے ریاستی صدر اور سابق وزیر جگدانند سنگھ کی موجود گی میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ۱۸؍ جولائی کو پارٹی کے سبھی لیڈر اور کارکن رسوئی گیس ، سائیکل اور بیل گاڑی کے ساتھ پٹنہ میں مظاہرہ کریںگے ۔ اس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کا پتلا نذر آتش کیاجائے گا۔ اسی طرح ۱۹؍جولائی کو سبھی ضلعی ہیڈکوارٹر اور بلاک ہیڈکوارٹر پر رسوئی گیس ، سائیکل اور بیل گاڑی کے ساتھ مہنگائی کے خلاف  مظاہر کیاجائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مرکز اور بہار کی  این ڈی اے  حکومت نے بے تحاشہ مہنگائی بڑھاکر غریبوں کا جینا دوبھر کر دیاہے ۔ پیڑو  ل اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ پیڑو  ل تو اب تو ڈبل سنچری مارنے والاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی پر مرکزکا کوئی بھی لیڈر بولنے کو تیار نہیں ہے ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کسان پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ۲۵؍ جولائی کو مہا گٹھ بندھن کی اتحادی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں بہار اسمبلی کے مانسون ا جلاس سے متعلق حکمت عملی کی تیاری پر غور وخوض کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK