رابرٹ پیٹنسن کے مداحوں کو ایک بار پھر انتظار کرنا پڑے گا۔ ہدایت کارمیٹ ریوزکی فلم ’’دی بیٹ مین: پارٹ ۲‘‘کی ریلیز دوبارہ مؤخر کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم ۲۰۲۸ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
EPAPER
Updated: July 16, 2026, 4:08 PM IST | New York
رابرٹ پیٹنسن کے مداحوں کو ایک بار پھر انتظار کرنا پڑے گا۔ ہدایت کارمیٹ ریوزکی فلم ’’دی بیٹ مین: پارٹ ۲‘‘کی ریلیز دوبارہ مؤخر کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم ۲۰۲۸ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
رابرٹ پیٹنسن کے مداحوں کو ایک بار پھر انتظار کرنا پڑے گا۔ ہدایت کارمیٹ ریوزکی فلم ’’دی بیٹ مین: پارٹ ۲‘‘کی ریلیز دوبارہ مؤخر کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم ۲۰۲۸ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ فلم ابتدا میں ۳؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونا تھی، لیکن اس کے بعد اسے کئی بار مؤخر کیا جا چکا ہے۔
You are not crazy. 😊🦇 https://t.co/gIuj5bf50h
— Matt Reeves (@mattreevesLA) July 15, 2026
`’دی بیٹ مین ۲‘‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی
۱۵؍جولائی کو فلم سازوں نے نئی تاخیر کا اعلان کیا، تاہم مداحوں کے لیے ایک خوشخبری بھی دی گئی۔ انہوں نے پہلی بار رابرٹ پیٹنسن کے بطور بیٹ مین کیمرہ ٹیسٹ فوٹیج جاری کی۔ہدایت کارمیٹ ریوز نے سوشل میڈیا پر صرف بیٹ مین کا لوگو اور رومن ہندسہ II ؍ شیئر کیا، ساتھ ہی ایک لنک بھی دیا جس کے ذریعے مداح ۳۶؍ سیکنڈ کی کیمرہ ٹیسٹ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس مختصر ویڈیو میں رابرٹ پیٹنسن بیٹ مین کا ماسک پہنے رات کے اندھیرے میں آہستہ آہستہ کیمرے کی طرف رخ کرتے ہیں، جہاں ان کے سنجیدہ تاثرات مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
یہ بھی پڑھئے:ناگالینڈ: دہشت گرد حملے میں حوالدار محمد اقبال شہید، سرحدی گاؤں میں سوگ
مداحوں کا زبردست ردِعمل
ریلیز میں تاخیر کے باوجود مداح ہر نئی اپ ڈیٹ پر پُرجوش نظر آئے۔ اعلان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بیٹ مین ٹرینڈ کرنے لگا اور شائقین نے نئی فوٹیج کے اسکرین شاٹس اور اپنے ردِعمل شیئر کیے۔ایک صارف نے ایکس پر لکھا’’ مجھے لگتا ہے کہ اس بار بیٹ مین کے کان پہلے سے زیادہ لمبے ہیں، کیا میں غلط ہوں؟۔اس پر میٹ ریوز نے جواب دیا’’آپ غلط نہیں ہیں۔‘‘
https://t.co/O0TdgldMdK pic.twitter.com/M2IFlow0s9
— Matt Reeves (@mattreevesLA) July 15, 2026
یہ بھی پڑھئے:عالیہ بھٹ باضابطہ طور پر سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’’تمباڑ۲ ‘‘میں شامل
پہلی فلم کے تقریباً چھ سال بعد آئے گی سیکوئل
پہلی فلم کے تقریباً ۶؍ سال بعد ریلیز ہوگی۔ فلم پہلے اکتوبر ۲۰۲۵ء، پھر اکتوبر ۲۰۲۶ء، اس کے بعد اکتوبر ۲۰۲۷ء کے لیے مقرر کی گئی تھی اور اب اسے ۲۰۲۸ء تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پہلی فلم کو ناقدین اور مداحوں نے بیٹ مین کی بہترین فلموں میں شمار کیا تھا، جس کے بعد وارنر برادرز ڈسکوری نے اسی دنیا پر مبنی ’’ دی پینگوئن ‘‘ منی سیریز بھی پیش کی، جس میں ’’کولن فیرل‘‘ نے مرکزی کردار ادا کیا اور اسے بھی زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔فلم میں رابرٹ پیٹنسن کے علاوہ سیبیسٹین اسٹین، اسکارلیٹ جوہانسن، چارلس ڈانس، برائن ٹائری ہنری اور سیبیسٹین کوچ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔