Inquilab Logo

ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت

Updated: September 01, 2023, 4:28 PM IST | Mumbai

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ نظریاتی طور پر تمام ہندوستانی ہندو ہیں اور ہندوؤں کا مطلب ہی ہندوستانی ہے

Mohan Bhagwat. Photo: PTI
موہن بھاگوت خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے۔ تمام ہندو ستانی ہندو ہیں اور ہندو ہی تمام ہندوستانیوں کو پیش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نےشری نارکیسری پرکاشن لمیٹڈکی نئی بلڈنگ ’مدھوکر بھون‘ کے افتتاح کے موقع پر یہ باتیں کہی ہیں جو روزنامہ دینک ترون بھارت چلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان(انڈیا) ایک ہندو راشٹر ہےاور یہی حقیقت ہے۔ نظریات کے طور پر تمام ہندوستانی ہندو ہیں اور ہندوؤ ں کا مطلب ہی تمام ہندوستانی ہیں۔ آج جو لوگ بھی ہندوستان میں ہیں وہ ہندو ثقافت، ہندو سرزمین اور ہندو پوروجوں سے جڑے ہوئے ہیں اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں۔ کچھ یہ سمجھتے ہیں جبکہ کچھ لوگ سمجھنے کے بعد بھی اپنی خود غرضی اور عادات کی وجہ سے اس چیز کو خود پر نافذ نہیں کرتے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو یا تو اب تک اس چیز کو سمجھ نہیں سکے ہیں یا بھول گئے ہیں۔

انہوں نے اخبار کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹنگ میں سب کا احاطہ کیا جانا چاہئے اور اپنے نظریے کو برقرار رکھتے ہوئے منصفانہ اور حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ دنیا بھر میں ہمارے نظریات کو پسند کیا جاتا ہے اوران نظریات کا کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔ سب یہ سمجھ سکتے ہیں۔ کچھ نے اسے تسلیم کیا جبکہ کچھ نے نہیں کیا ہے۔ یہ قدرتی ہے کہ اس حوالے سےعالمی ذمہ داری ملک، معاشرہ اور میڈیا پر آئے جو ان نظریات کی تشہیر کرتے ہیں۔ انہوں نےماحول کی حفاظت کی ضرورت اور سودیشی، خاندانی اقدار اور نظم و ضبط  پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK