Inquilab Logo

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا الزام، منی پور تشدد میں بیرونی قوتوں کا ہاتھ تھا

Updated: October 24, 2023, 3:25 PM IST | Nagpur

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں دسہرہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ منی پورتشدد ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ تھا اور شمال مشرقی ریاست میں رونما ہونے والے حالات کی ذمہ دار بیرونی طاقتیں ہیں۔ انہوں نے ۲۰۲۴ء کےلوک سبھا الیکشن کےتعلق سے کہا کہ لوگ اتحاد اور ملک کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

RSS chief Mohan Bhagwat. Photo: PTI
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت۔ تصویر: پی ٹی آئی

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ منی پور تشدد سوچی سمجھی سازش ہے اور ’’بیرونی قوتوں ‘‘ کو شمال مشرقی ریاست کی اس حالت کا ذمہ دار ٹہرایا۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے کہا کہ منی پور میں میتی اور کوکی برادری کئی برسوں سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ یہ سرحدی ریاست ہے۔ دو برادریوں کے درمیان علیحدگی اور اندرونی فساد کھڑا کرنے سے کسے فائدہ ہو گا؟ بیرونی قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ شمال مشرقی ریاست میں جو کچھ بھی ہوا اس کیلئے بیرونی قوتیں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ناگپور میں آر ایس ایس کی دسہرا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکسی نظریات کو ماننے والے عناصر ملک کے تعلیمی اور ثقافتی نظام کو خراب کرنے کیلئے میڈیا پر اپنے رسوخ کو استعمال کر رہے ہیں۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ ۲۲؍ جنوری کو ایودھیا ٹیمپل میں رام کا بت نصب کیا جائے گا اوراس جشن کو منانے کیلئے ملک بھر کے لوگوں سے ٹیمپل میں پروگراموں کا انعقاد کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ انہوں نے منی پور کی حالت پر کہا کہ وزیرداخلہ امیت شاہ ۳؍ دن منی پور میں تھے۔ منی پور تشدد کو کس نے ہوا دی ہے؟ یہ تشدد خود بخود نہیں بھڑکا جبکہ یہ سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہے۔ کس غیر ملکی طاقت کو منی پور میں بد امنی اور تزلزل پھیلانے کا فائدہ ہو گا؟  دو برادریوں کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے۔ وہ افراد جو ان کاموں میں ملوث ہیں ان کے پیچھے کون سی طاقت ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سنگھی ملازمین پر فخر ہے جنہوں نے منی پور میں امن برقرار رکھنے کیلئے کام کیا تھا۔ ۲۰۲۴ء لوک سبھا الیکشن کے تعلق سے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، شناخت اورملک کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ ڈالیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK