آرٹی ای ایڈمیشن کارروائی میں کی جانے والی تبدیلیوں سے گزشتہ سال کےمقابلہ امسال داخلہ لینے والے اُمیدواروں کی تعداد میں کمی آتی دکھائی دےرہی ہے ۔گزشتہ ۷؍ دنوںمیں ایک لاکھ ۱۲؍ہزار ۷۷۲؍ نشستوںکیلئے صرف ۸۵؍ ہزار ۹۱۰؍ درخواستیںموصول ہوئی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 12:59 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
آرٹی ای ایڈمیشن کارروائی میں کی جانے والی تبدیلیوں سے گزشتہ سال کےمقابلہ امسال داخلہ لینے والے اُمیدواروں کی تعداد میں کمی آتی دکھائی دےرہی ہے ۔گزشتہ ۷؍ دنوںمیں ایک لاکھ ۱۲؍ہزار ۷۷۲؍ نشستوںکیلئے صرف ۸۵؍ ہزار ۹۱۰؍ درخواستیںموصول ہوئی ہیں۔
آرٹی ای ایڈمیشن کارروائی میں کی جانے والی تبدیلیوں سے گزشتہ سال کےمقابلہ امسال داخلہ لینے والے اُمیدواروں کی تعداد میں کمی آتی دکھائی دےرہی ہے ۔گزشتہ ۷؍ دنوںمیں ایک لاکھ ۱۲؍ہزار ۷۷۲؍ نشستوںکیلئے صرف ۸۵؍ ہزار ۹۱۰؍ درخواستیںموصول ہوئی ہیں۔ تعلیمی تنظیموں کی جانب سے مذکورہ تبدیلیوںکو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاجارہاہے تاکہ درخواستوں کی تعدادمیں اضافہ ہوسکے۔ آر ٹی ای ۲۵؍فیصد آن لائن داخلے کی درخواست کےجاری عمل کے دوران دیکھا جا رہا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے اس سال اسے کم رسپانس مل رہا ہے۔ فروری کا مہینہ عنقریب ختم ہونے والاہے،اس کے باوجود ابھی تک داخلے کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:امدادی تنظیموں کی اسرائیلی عدالت سے فلسطین میں کام پر پابندی ختم کرنے کی اپیل
اطلاع کےمطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے آر ٹی ای کے داخلےکے قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سےایسا ہورہاہے۔ داخلہ کیلئےوالدین کی طرف سے زیادہ رسپانس نہیں مل رہا ہے۔ ایسےمیں کیا محکمہ تعلیم ان قوانین کو تبدیل کرے گا؟اس طرح کاسوال اٹھایا جا رہا ہے۔واضح رہےکہ ریاست کے ۸؍ہزار ۶۵۱؍ اسکولوں میں ایک لاکھ ۱۲؍ہزار ۷۷۲؍نشستوں کیلئے آر ٹی ای داخلہ کے عمل کیلئے آن لائن درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ۱۰؍ مارچ ہےلیکن ۲۵؍ فروری تک ۸۵؍ہزار ۹۱۰؍طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ امرائوتی اور ناگپور کےسوا کسی بھی ضلع میں داخلہ کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔ریاست کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے آر ٹی ای داخلہ کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ اس سے قبل طلبہ اپنے گھر سے ۳؍ کلومیٹر کے فاصلے پر اسکول کیلئے درخواست دے سکتے تھےلیکن اس سال اس اصول میں تبدیلی کی گئی ہے۔طلبہ صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے کے اسکول میں داخلے کیلئے درخواست دے سکتےہیں۔ کئی علاقوں میں ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کوئی ا سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ داخلے سے محروم رہ سکتےہیں۔
یہ بھی پڑھئے:منموہن دیسائی نے مسالا فلموں کا سلسلہ شروع کیا تھا
کے ای ایم اسپتال میں ’ماں‘ آئی وی ایف سینٹر کا افتتاح
کے ای ایم اسپتال میںصحت عامہ کےوزیر پرکاش ابیتکر کےہاتھوں عالمی معیار کا’ماں‘ آئی وی ایف(ان-وٹرو فرٹیلائزیشن) سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔اس سینٹر کے ذریعے بانجھ پن کے علاج کیلئے جدید ترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر پرکاش ابیتکرنے کہاکہ ’’کے ای ایم اسپتال میں یہ سہولت مناسب داموںپر دستیاب ہونی چاہئے تاکہ عام شہری اس کے اخراجات برداشت کرسکیں۔ہماری حکومت عوام کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کیلئے پابند عہد ہے۔ ‘‘افتتاحی تقریب میں ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے، ڈپٹی میئر سنجے گھاڈی، رکن اسمبلی اجے چودھری، ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر کیشوری پیڈنیکر، کے ای ایم اسپتال کی ڈین ڈاکٹر سنگیتا رائوت اور ماہر ڈاکٹر موجود تھے۔