Inquilab Logo Happiest Places to Work

غازی پور میں کمسن کی آبرویزی اور قتل پر وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر ہنگامہ

Updated: April 26, 2026, 11:30 AM IST | Mumbai

مودی کے دورہ کے دن ہی اکھلیش کا متاثرہ خاندان سے ملاقات کا اعلان۔

Akhilesh Yadav addressing the media at his party office. Photo: INN
اکھلیش یادو اپنے پارٹی دفتر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

بدھ کو وزیراعظم نریندر مودی کے اتر پردیش دورہ  کے پیش نظر اپوزیشن  نے غازی پور میں ایک ۱۷؍ سالہ دلت دوشیزہ کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں بی جےپی کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے۔  وزیراعظم مودی  ۲۹؍ اپریل کو گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح  کرنے کیلئے یوپی پہنچیں گے، اکھلیش یادو نے اسی دن غازی پور میں متاثرہ خاندن سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف راہل گاندھی  اور پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملے میں  مودی اور یوگی سرکار سے جواب طلب کیا ہے۔ راہل گاندھی نے چبھتا ہوا سوال کیا ہے کہ ’’ہر بار متاثرہ دلت اور غریب کیوں ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی  سے یہ بھی پوچھا ہے کہ ’’آپ کی حکومت میں بیٹیاں اتنی غیر محفوظ کیوں  ہیں؟‘‘انہوں نے اس معاملے میں فوری انصاف کی مانگ کی ہے۔  یاد رہے کہ ۱۴؍ اپریل کو غازی پور میں۱۷؍ سال کی بچی لاپتہ ہوگئی تھی ، دوسرے دن ۱۵؍ اپریل کو گنگا ندی میں اس کی لاش ملی۔ مہلوک کے اہل خانہ نے آبروریزی اور قتل کا الزام عائد کیا ہےجبکہ پولیس کا کہناہے کہ وہ ابھی معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ خود کشی کا بھی ہوسکتاہے ۔اس کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں جس شخص کو گرفتار کیاگیا ہے،اس سے مذکورہ لڑکی کا معاشقہ چل رہاتھا۔ پولیس نے اپنی جانچ میں اب تک آبروریزی کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اپوزیشن کا الزام ہے کہ وہ حسب سابق  معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK