انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ہندوستانی روپیہ ۷۵ء۲۷؍ پیسے کی کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے ۱۸ء۹۰؍ روپے کی سطح پر بند ہوا۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 10:19 PM IST | Mumbai
انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ہندوستانی روپیہ ۷۵ء۲۷؍ پیسے کی کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے ۱۸ء۹۰؍ روپے کی سطح پر بند ہوا۔
انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ہندوستانی روپیہ ۷۵ء۲۷؍ پیسے کی کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے ۱۸ء۹۰؍ روپے کی سطح پر بند ہوا۔مسلسل دوسرے دن کمزوری ہندوستانی کرنسی میں مسلسل دوسرے روز کمزوری دیکھی گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو روپیہ ۲۵ء۳؍پیسے کی گراوٹ کے ساتھ۹۰۲۵ء۸۹؍ فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عہدیدار نے تمیم کو ہندوستان کا ایجنٹ قرار دیا
آج صبح روپے کا آغاز معمولی بہتری کے ساتھ ہوا اور یہ ڈالر کے مقابلے۸۸ء۸۹؍ روپے پر کھلا، لیکن یہ استحکام برقرار نہ رہ سکا اور گراوٹ کا عمل شروع ہو گیا۔ کاروبار کے دوران روپیہ ایک موقع پر۲۵ء۹۰؍ کی نچلی ترین سطح تک گر گیا تھا، تاہم دن کے اختتام پر معمولی سنبھل کر یہ۱۸ء۹۰؍ روپے فی ڈالر پر ٹھہرا۔
یہ بھی پڑھئے:یامی گوتم فلم ’’نئی نویلی ‘‘ میں بھوتنی کا رول ادا کریں گی
میوچوئل فنڈز کا اے یو ایم۸۰؍ لاکھ کروڑ کے پار، سالانہ نمو۲۰؍ فیصد
۲۰۲۵ء میںمیوچوئل فنڈز کے زیرِ انتظام اثاثوں (اے یو ایم) میں تقریباً ۲۰؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۸۰۲۳۳۷۹؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو ایک سال پہلے کے۶۶۹۳۰۳۲؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔دسمبر میں ڈیٹ فنڈز میں۳۲ء۱؍ لاکھ کروڑ روپے کی کمی ہوئی جبکہ ایکوئٹی میں ۲۸۰۵۴؍ کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہائبرڈ فنڈز میں بھی سرمایہ کاری بڑھ کر۱۱۰۰۴۲۱۱؍ کروڑ روپے ہو گئی۔گولڈ ای ٹی ایف کی مقبولیت بھی برقرار رہی، جس میں ماہانہ ۱۱۶۴۷؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا اور کل سرمایہ کاری۱۲۷۸۹۶؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً تین گنا ہے۔ ۲۰۲۵ء کے آخر میں کل۲۳؍ نئی اسکیمیں لانچ کی گئیں ۔