Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس نے جیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کر دی

Updated: June 01, 2026, 4:03 PM IST | Moscow

روس نےجیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے، کیونکہ حکام ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Oil Refinery.Photo:INN
آئل ریفائنری۔ تصویر:آئی این این

روس نے پیر کے روز جیٹ فیول کی برآمدات پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے کیونکہ حکام ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت کے بیان کے مطابق یہ پابندی، جس کا اطلاق کموڈیٹی ایکسچینجز کے ذریعے خریدے گئے جیٹ فیول پر بھی ہوگا، ۳۰؍ نومبر ۲۰۲۶ءتک نافذ رہے گی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ڈیوڈ دھون کی آخری فلم ہوگی: کرن جوہر


بیان میں کہا گیا’’اس اقدام کا مقصد ملکی ایندھن کی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔‘‘حکومت نے واضح کیا کہ اس پابندی میں چند استثنائی صورتیں بھی شامل ہیں، جن میں وہ کھیپ شامل ہیں جو پابندی نافذ ہونے سے پہلے کسٹمز کے مراحل میں داخل ہو چکی تھیں، اور وہ سپلائیز جو بین الحکومتی معاہدوں کے تحت فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ریلائنس گروپ نے ایک لاکھ سے زیادہ نئی بھرتیاں کیں

ماسکو نے اپریل میں بھی اسی نوعیت کا ایک اقدام متعارف کروایا تھا، جب مقامی پیدا کنندگان کی جانب سے پیٹرول کی برآمدات پر پابندی نافذ کی گئی تھی، جو ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ءتک برقرار رہی۔ اس وقت حکومت نے کہا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد موسمی طلب میں اضافے، زرعی سرگرمیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دوران ملکی ایندھن کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنا تھا۔ حکومت نے مزید کہا کہ وہ ملکی منڈی کو ایندھن کی ’’قابلِ اعتماد اور بلا تعطل فراہمی‘‘ یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK